لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے اراکین پارلیمنٹ سے ’ٹی بی مکت بھارت‘ مہم کو ایک ’جن-آندولن‘ بنانے کی اپیل کی


عوامی نمائندوں کو صحت مند مقابلے کے جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان 2025 تک ٹی بی سے آزاد ہو سکے: لوک سبھا اسپیکر

بیداری اور عوامی شرکت ٹی بی اور منشیات کی لت کے خلاف ہماری جنگ میں کامیابی کی کلید ہیں: لوک سبھا اسپیکر

لوک سبھا اسپیکر نے ’ٹی بی مکت بھارت‘ اور ’نشہ مکت بھارت‘ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا افتتاح کیا

Posted On: 15 DEC 2024 6:43PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کے اراکین سے زور دے کر کہا کہ وہ ’ٹی بی مکت بھارت‘ اور ’نشہ مکت بھارت‘ مہم کو ’جن آندولن‘ بنائیں اور ہندوستان کو 2025 تک تپ دق (ٹی بی) کی بیماری سے پاک بنانے کے لیے آپس میں صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کریں۔

آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ’ٹی بی مکت بھارت‘ اور ’نشہ مکت بھارت‘ مہم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا افتتاح کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ بڑے پیمانے پر بیداری اور عوام شرکت تپ دق (ٹی بی) اور منشیات کی لت کے خلاف ہماری جنگ میں کامیابی کی کلید ہے۔

اسپیکر نے ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے ٹی بی اور منشیات کی لت کے خاتمے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور ’صحت مند مقابلہ‘ کے جذبے کا مطالبہ کیا جہاں تمام پارلیمانی حلقے ٹی بی سے پاک ہونے کے لیے مقابلہ کریں گے، جس کے نتیجے میں ٹی بی سے پاک ہندوستان کا مقصد ہوگا۔

جناب برلا نے ٹی بی کے خلاف جنگ میں منتخب نمائندوں کی ذمے داری پر زور دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سماجی پروگراموں اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات میں تعاون کریں اور ان سے کہا کہ وہ بیماری کی روک تھام اور بیماری کے بعد کی دیکھ بھال سے نمٹنے کے لیے اپنے تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔

جناب برلا نے ذکر کیا کہ تپ دق (ٹی بی) ایک ایسی بیماری ہے جو لوگوں بالخصوص غریبوں کے لیے اہم چیلنج اور مشکلات پیش کرتی ہے۔ انھوں نے ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے قومی عزم کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 2030 تک ٹی بی کو ختم کرنے کا عالمی ہدف مقرر کیا ہے، لیکن وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے 2025 تک ٹی بی کو ختم کرنے کا زیادہ نمایاں ہدف مقرر کیا ہے۔ جناب برلا نے مزید کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تمام ممبران پارلیمنٹ کا تعاون بہت اہم ہے، کیونکہ وہ پارلیمنٹ میں ہندوستان کے 1.4 بلین لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اسپیکر نے ان سے کہا کہ وہ عزم کے ساتھ کام کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان 2025 تک ٹی بی سے پاک ہوجائے گا۔

بیس اوور کا دوستانہ کرکٹ میچ سابق مرکزی وزیر اور ہمیر پور، ہماچل پردیش سے رکن پارلیمنٹ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی ایک پہل تھی تاکہ ہندوستان کو ٹی بی اور منشیات کی لت سے پاک بنانے کے لیے بیداری پیدا کی جا سکے۔ لوک سبھا اسپیکر الیون ٹیم کی قیادت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کی، جب کہ راجیہ سبھا چیئرمین الیون کی قیادت جناب کرن رجیجو کر رہے تھے۔ لوک سبھا اسپیکر الیون کی ٹیم نے 73 رنوں سے جیت حاصل کی۔ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کو 111 رن کی ناٹ آؤٹ اننگ کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

*******

ش ح۔ ف ش ع

U: 4044


(Release ID: 2084658) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil