سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ مرکز اور ریاستی کوششوں کو ”مکمل حکومت“ اور ”مکمل سائنس“ کے نقطہ نظر کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر زور دیا تاکہ 2047 تک ہندوستان کو ”وکست بھارت“ میں تبدیل کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو پورا کیا جا سکے
حکومت کی تمام سائنسی وزارتوں اور محکموں کے سکرٹریوں کے مشترکہ وزارتی اجلاس کی صدارت کی
وزیر موصوف نے 2047 کے اہداف کو حاصل کرنے کی کلید کے طور پر مشترکہ کوششوں، اختراعی مارکیٹنگ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر زور دیا
ایک پائیدار اور ترقی پسند ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کو متحد کرنے کی ضرورت ہے
Posted On:
15 DEC 2024 4:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15 دسمبر: حکومت کی تمام سائنسی وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں کی مشترکہ وزارتی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس اور پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ مرکز اور ریاستی کوششوں کو ”مکمل حکومت“ اور ”مکمل سائنس“ کے نقطہ نظر کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر زور دیا تاکہ 2047 تک ہندوستان کو ”وِکست بھارت“ میں تبدیل کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو پورا کیا جا سکے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نئی دہلی میں تمام سائنسی وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں کی ماہانہ مشترکہ وزارتی میٹنگ کی صدارت کی۔
وزیر موصوف نے آج یہاں منعقدہ سائنس سکریٹریوں کی ماہانہ میٹنگ کے دوران متعلقہ ریاستی سائنسی کونسلوں پر زور دیا کہ وہ سائنسی اقدامات کو آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کریں۔ سائنس میں تعاون پر مبنی وفاقیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک پائیدار اور ترقی پسند ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کو مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
میٹنگ نے جاری پروگراموں کا جائزہ لینے اور ہندوستان کے سائنسی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے مستقبل کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اختراع کو فروغ دینے، علاقائی ترقی کو آگے بڑھانے اور قومی مقاصد میں تعاون کرنے میں ریاستی سائنسی کونسلوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انھوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ سائنسی مزاج کو فروغ دینے، نچلی سطح پر اختراعات کو فروغ دینے اور منفرد چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مقامی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے محرک کے طور پر کام کریں۔
بات چیت کا مرکزی موضوع ہندوستان کی سائنسی ایجنسیوں سے ابھرنے والی اختراعات کے لیے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی اہمیت تھی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور صحت کی دیکھ بھال، زراعت، اور آب و ہوا کی لچک جیسے شعبوں میں اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت کے حمایت یافتہ اداروں سے جدید حل تلاش کرنے اور مارکیٹ کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ”سائنسی اختراع کو صرف تجربہ گاہوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ اسے مؤثر، مارکیٹ کے لیے تیار حلوں میں تبدیل کیا جانا چاہیے جو صنعتوں کو با اختیار بناتے ہیں اور زندگیوں کو بہتر بناتے ہیں،“انھوں نے کہا۔
انھوں نے حکومت کے تعاون سے کامیاب اختراعات کی مثالیں پیش کیں، محکموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان کہانیوں کو بطور نمونہ استعمال کریں تاکہ نجی اسٹیک ہولڈروں کے اعتماد اور سرمایہ کاری کو متاثر کیا جا سکے۔ مؤثر طریقے سے ٹیکنالوجی کی مارکیٹنگ کے ذریعے، ہندوستان اختراعات اور ٹیکنالوجی کی قیادت میں حل میں عالمی رہنما کے طور پر خود کو قائم کر سکتا ہے۔
سائنس سیکریٹریوں کی ماہانہ میٹنگ تعاون، اختراع اور تجارت کاری کے ذریعے ایک مضبوط سائنس اور ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا مرکزی اور ریاستی کوششوں کو مربوط کرنے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے، اور مارکیٹنگ کی اختراع پر زور، 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو حاصل کرنے میں سائنس کے تبدیلی کے کردار کی نشاندہی کرتا ہے جو ٹیکنالوجی اور سماجی ترقی میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن کرنے میں اہم قدم ہے۔
سینئر سکریٹریوں اور افسران کی ٹیم کی قیادت حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے سود نے کی۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 4041
(Release ID: 2084655)
Visitor Counter : 17