مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ اور مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے بھارتی ڈاک اور ٹیلی کمیونیکیشن اکاؤنٹس اور مالیاتی خدمات کے 50 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی
نائب صدر جناب جگدیپ دھنکڑ نے کہا، ’’نئے سرکاری ملازمین کو تکنالوجی سے آراستہ ہونا چاہئے اور انہیں تبدیلی لانے کے عمل میں سہولت فراہم کرنی چاہئے‘‘
جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے اس بات پر زور دیا کہ "شمولیت، اختراع اور سلامتی کے اصول بھارت کے ہر شہری کے لیے کوَچ کی حیثیت رکھتے ہیں"
نائب صدر جمہوریہ اور مواصلات کے وزیر نے سمپن پنشن ماڈل کی ستائش کی
Posted On:
14 DEC 2024 7:14PM by PIB Delhi
بھارتی ڈاک اور ٹیلی کمیونیکیشن اکاؤنٹس اور مالیاتی خدمات (آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس) نے آج نئی دہلی میں اپنا 50 واں یوم تاسیس منایا جس میں نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ بطور مہمان خصوصی اور شمال مشرقی خطے کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا اور دیگر معززین شریک ہوئے۔
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے جدید سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ تکنالوجی کے جانکار بنیں اور روایتی انتظامی حدود سے باہر نکلتے ہوئے تبدیلی کے سہولت کار کے طور پر کام کریں۔ انہوں نے اہم فیصلوں کے لیے انسانی نگرانی کو برقرار رکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے آڈٹ سسٹم کو اپنانے کی ضرورت کے ساتھ ایک دوسرے سے مربوط دنیا میں بین شعبہ جاتی اشتراک قائم کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔
تقریب کے دوران بھارت کے ٹیلی مواصلات اور ڈاک کے شعبوں کی تشکیل میں گزشتہ پانچ دہائیوں میں آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس کی جانب سے کیے گئے قابل ذکر تعاون کو یاد کیا گیا۔
اس موقع پر مواصلات کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے افسران کی کامیابی کے پس پشت تین ستونوں کے بارے میں بات کی: ٹیلی کام سیکٹر میں استحکام لانا؛ پنشن یافتگان کی اختیار دہی اور افسران کو تکنالوجی میں رونما ہورہی ترقی سے آگاہ کرنا۔ انہوں نے محکمہ مواصلات کے سمپن پنشن ماڈل میں ان کے تعاون، 5 لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان کے لیے پنشن کی تقسیم کو ہموار کرنے اور ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) کے استحکام کے لیے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کا مشن اور شمولیت، اختراع اور سلامتی کے اصول وہ کوَچ ہے جسے ہم بھارت کے ہر شہری کو فراہم کریں گے۔
جناب منیش سنہا، ممبر (فنانس)، ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن، محترمہ وندنا کول، سکریٹری، محکمہ ڈاک، اور وزارت مواصلات کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس کے بارے میں
1974 میں اپنے قیام کے بعد سے، آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس ہندوستان کے ٹیلی مواصلات اور ڈاک مالیاتی منظر نامے میں سب سے آگے رہا ہے۔ یہ سروس سپیکٹرم نیلامی کے انتظام میں اہم رہی ہے، لائسنس فیس اور سپیکٹرم استعمال کے چارجز کی شکل میں ریونیو پیدا کرتی ہے، جو حکومت ہند کو سالانہ تقریباً 25,000 کروڑ روپے کا تعاون فراہم کرتی ہے۔ یہ سروس 3,500 سے زیادہ ٹیلی مواصلات اور انٹرنیٹ کمپنیوں کی مالی صحت کی نگرانی میں بھی اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔
اس آمدنی کا ایک بڑا حصہ ڈیجیٹل بھارت ندھی کے ذریعے حکومت کے یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کی مدد کے لیے مختص ہے، جس کا مقصد بھارت کے شہری اور دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل شمولیت میں اضافہ کرنا ہے۔ سارس پورٹل، جو کہ آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس کی جانب سے ایک پہل ہے، نے ریونیو کی یقین دہانی کے عمل کو تبدیل کر دیا ہے، تشخیص کے طریقہ کار کو ڈیجیٹل اور معیاری بنایا ہے، اس طرح حکومت کو سب سے بڑے غیر ٹیکس محصول میں بہتر جوابدہی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے پنشن کے انتظام میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، جس میں سمپن پورٹل کے ذریعے تقریباً 4.5 لاکھ ریٹائر ہونے والوں کو پنشن کی بغیر کسی رکاوٹ کے تقسیم کی نگرانی کرنا شامل ہے۔ یہ کلاؤڈ پر مبنی پلیٹ فارم، وزیر اعظم کی جانب سے قوم کے لیے وقف ہے، اور موثر، شفاف اور باوقار پنشن کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔ کووِڈ-19 بائی مرض کے دوران، آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس افسران نے وی آر ایس 2019 کے تحت 80,000 سے زیادہ پنشن کیسوں پر کارروائی کی، جس سے مشکل وقت میں خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملی۔
ٹیلی مواصلات کے شعبے میں اپنے کام کے علاوہ، آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس افسران 23 ڈاک کھاتہ دفاتر (پی اے اوز) کے ذریعے محکمہ ڈاک کے مالیاتی کاموں کا انتظام کرتے ہیں۔ وہ ڈاک خدمات کی ہموار اور جوابدہ ترسیل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خاص طور پر ہندوستان کی طرح وسیع اور متنوع ملک میں۔ کیڈر کا مضبوط اندرونی آڈٹ فنکشن پورے پوسٹل سسٹم میں آپریشنل سالمیت اور مالیاتی حکمرانی کو یقینی بناتا ہے۔
جدید کاری اور اختراع
حالیہ برسوں میں، کیڈر نے جدید تکنیکی حلوں کے ذریعے پوسٹل سروسز کو جدید اور ہموار کرنے کی کوششوں کی قیادت کی ہے، جس میں آئی ٹی پر مبنی اکاؤنٹنگ سسٹم، پنشن مینجمنٹ ٹولز، اور ریونیو اور اخراجات کے طریقوں کو بہتر کرنا شامل ہے۔ ان اقدامات نے محکمہ ڈاک کی مالی صحت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک بھر میں خدمات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔
50 واں یوم تاسیس آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس کی شاندار وراثت اور تیزی سے ترقی پذیر ڈیجیٹل دور میں اس کے مستقبل پر عکاسی کا ایک لمحہ ہے۔ عوامی خدمت، مالیاتی نظم و نسق اور قومی تعمیر میں بہترین کارکردگی کے لیے کیڈر کی مسلسل وابستگی بھارت کے ٹیلی مواصلات اور ڈاک کے شعبوں پر اس کے دیرپا اثرات کے ثبوت کے طور پر نمایاں ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4030
(Release ID: 2084523)
Visitor Counter : 28