قانون اور انصاف کی وزارت
نئی (نیو) نیائے سنہیتا
Posted On:
13 DEC 2024 5:19PM by PIB Delhi
نئی نیائے سنہیتا جلد انصاف کی فراہمی کے لیے مندرجہ ذیل میکانزم فراہم کرتی ہے:
جلدی اور منصفانہ فیصلے: نئی قوانین مقدمات کے جلد اور منصفانہ فیصلے کا وعدہ کرتے ہیں، جو قانونی نظام میں اعتماد پیدا کرتے ہیں۔ تفتیش اور مقدمے کی سماعت کے اہم مراحل ایک متعین وقت کے اندر مکمل کیے جائیں گے۔ ان میں شامل ہیں:
- ابتدائی تحقیقات (14 دنوں میں مکمل کی جائے گی)
- مزید تفتیش (90 دنوں میں مکمل کی جائے گی)
- متاثرہ اور ملزم کو دستاویزات کی فراہمی (14 دنوں میں)
- مقدمہ کا ٹرائل کے لیے حوالہ (90 دنوں میں)
- درخواستِ بریت دائر کرنا (60 دنوں میں)
- الزامات کا تعین (60 دنوں میں)
- فیصلہ سنانا (45 دنوں میں)
- رحم کی درخواستیں دائر کرنا (گورنر سے 30 دن پہلے اور صدر سے 60 دن پہلے)
فاسٹ ٹریک تحقیقات: نئی قوانین میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کو ترجیح دی گئی ہے، جس کے تحت یہ تحقیقات معلومات کے ریکارڈ ہونے کے دو ماہ کے اندر مکمل کی جائیں گی۔
محدود التواء: عدالتیں مقدمے کی سماعت میں غیر ضروری تاخیر سے بچنے کے لیے، بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ دو التوا دے سکتی ہیں۔
یہ معلومات قانون اور انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***********
(ش ح۔اس ک۔ج)
U:3996
(Release ID: 2084297)
Visitor Counter : 18