بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برقی گاڑیوں کا فروغ

Posted On: 13 DEC 2024 3:32PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت نے برقی گاڑیوں (ای ویز) کو فروغ دینے اور برقی نقل و حمل کے اپنانے میں پیش آنے والی مختلف چیلنجز، بشمول ملک میں چارجنگ اسٹیشنوں کی دستیابی اور رسائی، کو حل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اسکیمیں تشکیل دی ہیں:

فاسٹر ایڈاپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف (ہائبرڈ اینڈ ) الیکٹرک وہیکلز ان انڈیا (فیم اینڈا) اسکیم فیزٹو:حکومت نے اس اسکیم کو 1 اپریل 2019 سے پانچ سال کی مدت کے لیے نافذ کیا ہے جس کے لیے 11,500 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت ای-2ڈبلیوز، ای-3ڈبلیوز، ای-4ڈبلیوز، ای-بسز اور ای وی پبلک چارجنگ اسٹیشنوں کو مالی معاونت فراہم کی گئی۔

پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم فار آٹوموبائل اینڈ آٹو کمپوننٹ انڈسٹری ان انڈیا : (پی ایل آئی ۔اوٹو)حکومت نے اس اسکیم کو 23 ستمبر 2021 کو آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے لیے متعارف کرایا جس کا مقصد بھارت کی ایڈوانسڈ آٹوموٹو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) مصنوعات کے لیے مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 25,938 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس اسکیم میں مالی مراعات دی جارہی ہیں تاکہ کم از کم 50% ڈومیسٹک ویلیو ایڈیشن (ڈی وی اے)کے ساتھ (اے اے ٹی) مصنوعات کی مقامی مینوفیکچرنگ کو بڑھایا جا سکے اور آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔

پی ایل آئی اسکیم فار ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل : (اے سی سی)حکومت نے 12 مئی 2021 کو ملک میں اے سی سی بیٹریوں کی مینوفیکچرنگ کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو منظوری دی جس کے لیے 18,100 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد 50 اے سی سی جی ڈبلیو ایچ بیٹریوں کے لیے ایک مسابقتی مقامی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے۔

پی ایم  ایلیکٹرک ڈرائیو انقلاب ان انوکھے گاڑیوں کے فروغ (پی ایم ای ۔ ڈرائی) اسکیم: یہ اسکیم 10,900 کروڑ کے بجٹ کے ساتھ 29 ستمبر 2024 کو متعارف کرائی گئی۔ یہ دو سالہ اسکیم ہے جو ای-2ڈبلیو، ای-3ڈبلیو، ای-ٹرک، ای-بسز، ای-ایمبولینسز، ای وی پبلک چارجنگ اسٹیشنوں اور گاڑیوں کے ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے اپ گریڈیشن کی حمایت کرتی ہے۔

پی ایم  ای-بس سیوا-پیمینٹ سیکیورٹی میکنزم (پی ایس ایم ) اسکیم: یہ اسکیم 28 اکتوبر 2024 کو 3,435.33 کروڑ کے بجٹ کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے اور اس کا مقصد 38,000 سے زائد برقی بسوں کی تعیناتی کی حمایت کرنا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ای بس آپریٹرز کو پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (پی ٹی ایز) کی طرف سے ڈیفالٹ کی صورت میں ادائیگی کی سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

اسکیم فار پروموشن آف مینوفیکچرنگ آف الیکٹرک پیسنجر کارز ان انڈیا : (ایس پی ایم ای پی سی آئی ) یہ اسکیم 15 مارچ 2024 کو متعارف کرائی گئی ہے تاکہ بھارت میں برقی گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے تحت درخواست گزاروں سے کم از کم 4,150 کروڑ کی سرمایہ کاری کی توقع کی جاتی ہے اور تیسرے سال کے آخر تک کم از کم 25 فی صد ڈی وی اے اور پانچویں سال کے آخر تک 50فی صد ڈی وی اے حاصل کرنے کا ہدف ہے۔

دیگر وزارتوں کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات میں شامل ہیں:

وزارتِ توانائی: وزارت نے 17 ستمبر 2024 کو ای وی  چارجنگ انفراسٹرکچر کے لیے "گائیڈلائنز فار انسٹالیشن اینڈ آپریشن آف الیکٹرک وہیکلز چارجنگ انفراسٹرکچر-2024" کے عنوان سے رہنما خطوط اور معیارات جاری کیے ہیں۔ یہ نظرثانی شدہ رہنما خطوط ملک میں مربوط اور ہم آہنگ ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر نیٹ ورک بنانے کے لیے معیارات اور پروٹوکول فراہم کرتے ہیں۔ یہ رہنما خطوط ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے بجلی کے کنکشن کو بھی آسان بناتے ہیں۔

وزارتِ خزانہ: وزارت نے ای ویز پر جی ایس ٹی کو 12% سے کم کر کے 5% کر دیا ہے۔

وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و ہائی ویز: (ایم او آر ٹی ایچ)نے اعلان کیا کہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو سبز نمبر پلیٹیں دی جائیں گی اور انہیں پرمٹ کی ضروریات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ایم او آر ٹی ایچ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں ریاستوں کو ای ویز پر روڈ ٹیکس معاف کرنے کی ہدایت دی ہے، جس سے ای ویز کی ابتدائی قیمت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزارتِ رہائش و شہری امور: وزارت نے ماڈل بلڈنگ بائی لاز میں ترمیم کی ہے جس میں نجی اور تجارتی عمارات میں چارجنگ اسٹیشنوں کی شمولیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ معلومات وزیرِ مملکت برائے بھاری صنعتیں اور اسٹیل، جناب بھوپتیراجو سری نیواس ورما نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب کے طور پر فراہم کی۔

 

***********

 (ش ح۔اس ک۔ج)

U:3982

 


(Release ID: 2084182) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil