وزارت دفاع
انڈین لائٹ ٹینک نے بلندی پر کئی راؤنڈز درست طریقے سے فائر کرکے اہم سنگ میل حاصل کیا
Posted On:
12 DEC 2024 9:36PM by PIB Delhi
انڈین لائٹ ٹینک (آئی ایل ٹی) نے 4200ایم سے زیادہ کی اونچائی پر مختلف رینجز پر کئی راؤنڈ فائر کر کے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے، ایک بلند وبالا مقام پرکئی راؤنڈ فائر کرکےسلسلے وار درست نتائج کے ساتھ تجربہ کیاگیا۔ یہ تجربہ ستمبر 2024 میں صحرائی ماحول میں کیے گئے پہلے مرحلے کے ٹرائل کے بعد کیا گیاہے۔ہندوستانی فوج کے عملہ کی قابلیت کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس لائٹ ٹینک کو دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او کی چنئی میں قائم لیباریٹری کومبیٹ وہیکلز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ڈیفائن، ڈیزائن اور تیار کیاگیا ہے۔ اسے انڈسٹری پارٹنر لارسن اینڈ ٹوبرو پریسجن انجینئرنگ اینڈ سسٹمز نے بنایا ہے۔
آئی ایل ٹی کو 25 ٹن صلاحیت کی بکتر بند فائٹنگ گاڑی کے طور پر ڈیزائن کیا جا رہا ہے تاکہ مسلح افواج کی اونچائی کی مطلوبہ ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ایک مربوط انداز میں، بلندوبالا اور اونچائی پر مظاہرے کے عمل کو حتمی شکل دینے کا ڈیزائن تین سالوں میں حاصل کیا گیا ہے۔
ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے آئی ایل ٹی کی ہوائی خدمات کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا گیاہے۔ اس طرح کی صلاحیت دور دراز اورجہاں سڑک یا ریل کے ذریعے رسائی مشکل ہے، ایسےآپریٹنگ حالات میں آئی ایل ٹی کی فوری تعیناتی میں مدد کرے گی،اندرونی کارکردگی کے ٹرائلز کے ان دو مرحلوں کے ساتھ، جس کی ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ نے فعال طور پر حمایت کی تھی، آئی ایل ٹی کو یوزر ٹرائلز کے لیے پیش کیے جانے سے پہلے کچھ اور ٹرائلز سے گزرنا پڑے گا۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے لائٹ ٹینک کے بلند و بالا مقامات پر کامیاب ٹرائلز پردفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ اورایل اینڈ ٹی کی ستائش کی۔
محکمہ دفاع کے سکریٹری آر اینڈ ڈی اورڈی آر ڈی او کےچیئر مین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے لائٹ ٹینک کی پوری ٹیم بشمول انڈسٹری پارٹنر ایل اینڈ ٹی کو ان کی کامیاب کوششوں پر مبارکباد دی ہے۔
***************
(ش ح۔م م ع۔ اش ق)
U:3960
(Release ID: 2084093)
Visitor Counter : 23