وزارات ثقافت
راشٹریہ سنسکرت مہوتسو
Posted On:
12 DEC 2024 4:50PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک کے نوجوانوں میں اپنی ثقافت اور وراثت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے، ثقافت کی وزارت اپنے زونل کلچرل سینٹرز (زیڈ سی سیز) کے ذریعے راشٹریہ سنسکرت مہوتسو(آر ایس ایمز) کا انعقاد کرتی ہے جہاں ہندوستان بھر کے فنکاروں کی ایک بڑی تعداد مہوتسو کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مصروف رہتی ہے۔ ہندوستان میں اب تک وزارت ثقافت، حکومت ہندکے ذریعہ ملک میں 14 آر ایس ایمس اور 04 زونل سطحی آر ایس ایمز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
گزشتہ پانچ (05) برسوں کے دوران، وزارت ثقافت، حکومت کے ذریعہ ملک کے مختلف حصوں میں درج ذیل آر ایس ایمز/ زونل سطح کے آر ایس ایمز کا اہتمام کیا گیا ہے:
نمبر شمار
|
سال
|
ریاست
|
آر ایس ایمز
|
i
|
2019
|
مدھیہ پردیش
(جبل پور، ساگر اور ریوا)
|
ii
|
2021
|
مغربی بنگال
(کوچ بہار، دارجلنگ اور مرشد آباد)
|
iii
|
2022
|
آندھرا پردیش (راجمندری) اور
تلنگانہ (ورنگل اور حیدرآباد)
|
iv
|
2023
|
مہاراشٹر (ممبئی)
|
v.
|
2023
|
راجستھان (بیکانیر)
|
زونل سطحی آر ایس ایمز
|
i
|
2023
|
راجستھان (کوٹا)
|
ii
|
2023
|
دہلی (سنٹرل پارک)
|
iii
|
2023
|
مہاراشٹر (پونے)
|
iv
|
2024
|
تلنگانہ (حیدرآباد)
|
قومی ثقافتی فنڈ ( این سی ایف) چیریٹیبل انڈومنٹ ایکٹ 1890 کے تحت 28 نومبر 1996 کو گزٹ آف انڈیا میں شائع ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ایک ٹرسٹ ہے۔ وسائل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے ذریعے واضح اور غیر واضح ہندوستان کی ثقافتی ورثے کے فروغ، تحفظ اور حفاظت کے لیے متحرک کیا جاتا ہے۔ این سی ایف ملک میں تاریخی یادگاروں کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے سی ایس آر فنڈنگ/ عطیات/ انفرادی تعاون حاصل کرتا ہے۔ این سی ایف کی سرگرمیاں قومی ورثے، فن اور ثقافت کے تحفظ سے متعلق ہیں جن میں عمارتوں اور تاریخی اہمیت کے مقامات کی بحالی، فن پارے، عوامی کتب خانوں کا قیام، روایتی فنون اور دستکاری کی ترویج و ترقی شامل ہیں۔
آر ایس ایمز/زونل سطحی کے آر ایس ایمزکو وزارت ثقافت کے تحت زونل ثقافتی مراکز کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے جس کے لیے انہیں مالی مدد جاری کی جاتی ہے۔
این سی ایف میں حصہ ڈالنے کے دوران ایک عطیہ دہندہ / مالی معاونت کرنے والا ایک پروجیکٹ کے ساتھ ایک مخصوص مقام / پہلو اور پروجیکٹ کو انجام دینے کے لئے ایک ایجنسی کی نشاندہی کرتا ہے۔
2019-20 سے 2023-24 تک ان آر ایس ایمز/ زونل سطحی آر ایس ایمز کے انعقاد کے لیے جاری کردہ مالی امداد درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
سال
|
جاری کی گئی رقم
(لاکھ روپے میں)
|
i
|
20-2019
|
996.00
|
ii
|
21-2020
|
694.68
|
iii
|
22-2021
|
916.60
|
iv
|
2022-23
|
2358.62
|
v.
|
2023-24
|
3575.12
|
یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
) ش ح – م ش - ش ب ن )
U.No.3962
(Release ID: 2084050)
Visitor Counter : 13