وزارت دفاع
وزارت دفاع نے 12ایس یو- 30 ایم کے آئی طیاروں کی خریداری کے لیے ہندوستان ایرو نوٹکس لمٹیڈ ایچ اے ایل کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیے ہیں
Posted On:
12 DEC 2024 8:22PM by PIB Delhi
حکومت کی آتم نر بھر بھارت پہل کو فروغ دینے کے ایک بڑے قدم کے تحت 12ایس یو- 30 ایم کے آئی طیاروں کی خریداری اور متعلقہ آلات کے ساتھ وزارت دفاع اورایم ایس ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے درمیان آج 12.12.2024 کوایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے ہیں۔ جس کی لاگت ایک تخمینہ کے طو پرٹیکسز اور ڈیوٹیوں سمیت 13,500 کروڑ روپےہے۔
ہوائی جہاز میں 62.6فیصداندرون ملک تیار کردہ آلات ہوں گے،کل پرزوں کے تیارکرنے میں توسیع ہوئی ہے اور ہندوستانی دفاعی صنعت کی طرف سے تیار کیے جانے والے بہت سے پرزوں اور آلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
یہ طیارےہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈایچ اے ایل کے ناسک ڈویژن میں بنائے جائیں گے۔ ان طیاروں کی فراہمی سے ہندوستانی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور ملک کی دفاعی تیاریوں کو تقویت ملے گی۔
***************
(ش ح۔م م ع۔ اش ق)
U:3958
(Release ID: 2084046)
Visitor Counter : 13