سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمارنےنئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر 22ویں دیویہ کلا میلہ کا افتتاح کیا


اب تک، ہندوستان بھر میں منعقدہ دیویہ کلا میلوں نے دیویانگ کاریگروں اور کارو باریوں کے لیے 14 کروڑ روپے سے زیادہ کی فروخت حاصل کی ہے: ڈاکٹر وریندر کمار

Posted On: 12 DEC 2024 8:03PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات  کی مرکزی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ(دیوانگ جن)(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نیشنل دیویانگجن فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این ڈی ایف ڈی سی) کے ذریعے 12 سے 22 دسمبر  2024  تک انڈیا گیٹ، نئی دہلی پر مشہور 22 ویں دیویہ کلا میلے کا انعقاد کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    

یہ 11 روزہ  تقریب ، جس میں 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 100 دیویانگ کاروباری/ کاریگر شرکت  کر رہے ہیں ، کا افتتاح آج مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات (ایس جے اینڈ ای) ڈاکٹر وریندر کمار نے کیا۔ اس موقع پر موجود دیگر معززین میں وزیر مملکت (ایس جے اینڈ ای ) جناب رام داس اٹھاولے اور جناب   بی ایل  ورما ن ے  وزارت کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ موجود رہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر وریندر کمار نے ’دیویانگ‘ کی اصطلاح وضع کرنے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کا شکریہ ادا کیا، جو اس  برادری  کی بے پناہ صلاحیتوں کا صحیح معنوں میں احترام کرتا ہے۔ ملک بھر میں منعقد کیے گئے 20 سے زیادہ دیو یہ کلا میلوں کی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ اس  پہل نے اس برادری  کو  نہ صرف معاشی طور پر بااختیار بنانے اور اپنی روزی  روٹی کمانے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا ہے بلکہ وہ روزگار پیدا کرنے والے بھی بن سکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے اس پلیٹ فارم کی صلاحیت پر بے حد اطمینان کا اظہار کیا  اور انہوں نے بتایا کہ اب تک  ان میلوں نے دیویانگ کاریگروں اور کاروباریوں کے لیے 14 کروڑ روپے سے زائد کی فروخت حاصل کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D7HG.jpg

 وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے  کہا کہ دیویانگجن کی صورتحال میں گزشتہ برسوں کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے، جو حکومت کی شمولیت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ دیو یہ کلا میلہ دیویانگجن کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور اپنی منفرد تیار کردہ مصنوعات فروخت کرنے کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ‘‘وزیر اعظم مودی کی دور اندیش قیادت کی رہنمائی میں، ہماری وزارت دیویانگجن کی امنگوں کی حمایت کے لیے وقف ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ان کے پاس وسائل اور مواقع موجود ہوں تاکہ وہ اپنے خوابوں  کو تعبیر کر سکیں اور معاشرے میں بامعنی حصہ ڈال سکیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A4LU.jpg

وزیر مملکت جناب بی ایل  شری ورما نے کہا کہ کھیلوں سے لے کر دستکاری تک، دیویانگجن قابل ذکر کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ’’جب ہم وکست بھارت 2047@ کی سمت میں  کوشاں ہیں ، دیوانگجن کے اس سفر میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کی ترقی کو یقینی بنانے اور ان کی خواہشات کو حاصل کرنے  کے واسطے  انہیں بااختیار بنانے کے لیے موزوں اقدامات کے ساتھ، ہمارا عزم غیر متزلزل ہے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005UGRC.jpg

 جناب راجیش اگروال، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے(دیویانگجن)  کے سکریٹری نے کہا کہ دیویانگجن معاشرے اور معیشت میں اپنا  تعاون دیتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی قابل ذکر صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ دیو یہ کلا میلہ خوبصورتی سے ان کی بے پناہ صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ صحیح مواقع اور تعاون کے ساتھ، وہ صنعت کاری میں غیر معمولی کارنامے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دیویانگجن کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، ان کی حوصلہ افزائی اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے اور ملک کی ترقی میں لازمی شراکت دار بننے کے لیے اقدامات کو فعال طور پر نافذ کر رہی ہے۔

یہ منفرد تقریب ملک بھر سے دیویانگ کاریگروں، کاروباری افراد اور فنکاروں کی غیر معمولی صلاحیتوں، تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری جذبے کو ظاہر کرے گی۔ یہ تقریب دیونگجن کی قابلیت، عزم اور مہارت کا ایک متاثر کن جشن  منانے کا وعدہ کرتی ہے۔ 11 روزہ ’دیویہ کلا میلہ’ روزانہ صبح 11:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک کھلا رہے گا، جس سے مہمانوں کے لیے ثقافتی تقریبات  کا تجربہ کرنے ، خریداری کرنے اور لطف اندوز ہونے کے لیے کافی وقت ملے گا۔

 تقریب کی جھلکیاں

متحرک مصنوعات کی نمائش: زائرین وسیع پیمانے پر مصنوعات کا تجربہ اور خریداری کریں گے، بشمول:

  • دستکاری، ہینڈلوم، کڑھائی کا کام
  • ماحول دوست اسٹیشنری اور طرز زندگی کی مصنوعات
  • گھر کی سجاوٹ کا سامان
  •  ڈبہ بند خوراک خوراک اور نامیاتی مصنوعات
  • کھلونے، تحائف، زیورات، اور ذاتی لوازمات
  • کلچ بیگ اور دیگر منفرد اشیاء

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0066FM1.jpg

ثقافتی  تقاریب: اس تقریب میں دیویانگ فنکاروں کی موسیقی، رقص اور دیگر پرفارمنگ آرٹس  نمایاں ہوں گے ۔ گرینڈ فنالے، ایک ثقافتی پروگرام، بعنوان ’دیویہ کلا شکتی‘، 22 دسمبر 2024 کو منعقد کیا جائے گا، جس میں دیویانگجن کی صلاحیتوں اور فنکارانہ  مہارات کو ظاہر کیا جائے گا جس کا موضوع– ’معذوری میں صلاحیت‘ہوگا۔

•  لذیزپکوان: میلے میں کھانے کے  مختلف اسٹال پر زائرین ملک کے مختلف علاقوں  کےپکوانوں کا مزہ لے سکتے ہیں۔

یہ تقریب مقامی کاریگروں کی مدد کرنے اور دیویانگجن کی معاشی آزادی میں حصہ ڈالنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ اضافی عزم اور مہارت کے ساتھ تیار کردہ مصنوعات خریداری ، شمولیت اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے دستیاب ہوں گی ۔ دیویہ کلا میلہ صرف ایک تقریب نہیں ہے بلکہ معذور افراد(پی ڈبلیو ڈیز) کو  معاشی طورپر بااختیار بنانے کی تحریک ہے۔ یہ دیویانگجن کی مہارت، دستکاری، اور کاروباری جذبے کو ظاہر کرنے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جس سے انھیں مظاہرے، مارکیٹ تک رسائی اور نئے مواقع حاصل  ہو سکتے ہیں۔ 2022 میں اپنے آغاز کے بعد سے، دیویہ کلا میلہ  دہلی، ممبئی، بھوپال، گوہاٹی، بنگلورو اور پونے  سمیت ہندوستان کے 21 شہروں میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جا چکا ہے۔

افتتاحی تقریب کا ویڈیو لنک: https://www.youtube.com/live/uDuZO2s6xzw?feature=shared

***

) ش ح –    م ش -  ش ب ن )

U.No.3952


(Release ID: 2084042) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Punjabi