ایٹمی توانائی کا محکمہ
پارلیمنٹ میں سوال
ہومی بھابھا چیئر سکیم
Posted On:
12 DEC 2024 6:17PM by PIB Delhi
جوہری توانائی کا محکمہ ممتاز سائنسدانوں؍پروفیسرز کے لیےڈی اے ای ۔ہومی بھابھا چیئر کے نام سے ایک اسکیم کا انتظام کر رہا ہے، تاکہ ممتاز سائنسدانوں اور انجینئروں کو پہچان اور موقع فراہم کیا جا سکے، جن میں وہ ریٹائرڈ؍پیرانہ سالی کی پنشن حاصل کرنے والے سائنسداں،انجینئرز بھی شامل ہیں جو حساس اور ترقی میں شامل تھے۔ یا جوہری توانائی کے محکمے کے لیے اپنی پسند اور دلچسپی کے شعبوں میں تحقیق اور ترقیاتی کام انجام دینے کے لیے اہم ٹیکنالوجیزکے فروغ میں مصروف تھے۔
ڈی اے ای۔ ہومی بھابھا چیئر اسکیم کے تحت میعاد سلیکشن کمیٹی کی صوابدید پر ایک سے پانچ سال کی مدت کے لیے ہے۔
اسکیم کے تحت ہر ایوارڈ حاصل کرنے والادولاکھ ماہ کے اعزازیہ کا حقدار ہوگا (اگر اعزازیہ اور منظور شدہ پنشن آخری دی گئی تنخواہ سے زیادہ ہے تو اعزازی ریٹائرمنٹ سے پہلے آخری دی گئی ادائیگی تک محدود رہے گا)۔
اخراجات کو پورا کرنے کے لیے سالانہ 76000روپے کی ہنگامی گرانٹ جیسے سیکریٹریل اسسٹنس، ٹیلی فون کے بل اور اسٹیشنریکیلئے بھی دی جائےگی۔
یکمشت سامان الاؤنس (بشمول کتابی الاؤنس) جو کہ 125000 روپے سے زیادہ نہیں ہے، انعام یافتہ کی پوری مدت کے دوران بھی دستیاب کرایا جائے گا جس کے اصل استعمال سے مشروط ہے۔ سامان الاؤنس میں بک الاؤنس کی مد میں 10000؍ روپے کی رقم بھی شامل ہے۔
ایک مقررہ ماہانہ ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی فراہم کیا جاتا ہے اگر اسکیم کے ایوارڈ یافتہ کو سرکاری گاڑی فراہم نہیں کی جاتی ہے۔
یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
********
(ش ح۔اص)
UR No 3917
(Release ID: 2083957)
Visitor Counter : 48