مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ملک گیر5جی  ٹیکنالوجی رول آؤٹ کے لیے جامع منصوبہ

Posted On: 12 DEC 2024 4:32PM by PIB Delhi

ملک گیر5جی  ٹیکنالوجی رول آؤٹ کے لیے، حکومت نے اگست 2022 میں نیلامی کے ذریعےٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو 5جی خدمات کے لیے اسپیکٹرم تفویض کیا ہے۔ اس کے بعد، یکم  اکتوبر 2022 کو 5 جی خدمات کا آغاز کیا گیا۔31 اکتوبر 2024 تک،  ملک بھر کی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں5جی خدمات کا آغاز ہوگیا ہے اور فی الحال  ملک کے 783 اضلاع میں سے 779 اضلاع میں5 جی خدمات دستیاب ہیں۔ مزید یہ کہ ملک میں 4.6 لاکھ سے زیادہ 5جی بیس ٹرانسیور اسٹیشن (بی ٹی ایس) نصب کیے گئے ہیں۔

حکومت نے 5جی خدمات کے مقبولیت کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں، دیگر کے ساتھ، درج ذیل شامل ہیں:

  1. نیلامی کے ذریعے موبائل خدمات کے لیے کافی اسپیکٹرم کی تفویض۔
  2. مالیاتی اصلاحات کی سیریز جس کے نتیجے میں ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) اور بینک گارنٹیز (بی جیز) کو معقول بنایا جاتا ہے۔
  3. اسپیکٹرم کے موثر استعمال کے لیے اسپیکٹرم شیئرنگ، ٹریڈنگ اور سرنڈر کی اجازت دی گئی ہے۔
  4. ایس اے سی ایف اے(ریڈیو فریکوئنسی ایلوکیشنز پر اسٹینڈنگ ایڈوائزری کمیٹی) کلیئرنس کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانا۔
  5. ٹیلی مواصلات (رائٹ آف وے) کے قوانین کی اطلاع اور پی ایم گتی شکتی سنچار پورٹل کے آغاز کے نتیجے میں آر او ڈبلیو  اجازتوں کو ہموار کیا گیا ہے اور ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے کی تنصیب کے لیے تیزی سے منظوری دی گئی ہے۔
  6. چھوٹے سیل اور ٹیلی مواصلات لائن کی تنصیب کے لیے اسٹریٹ فرنیچر کے استعمال کے لیے مقررہ وقت کی اجازت کے لیے آر او ڈبلیو ضوابط میں التزام کیا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ، ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) نے ملک بھر میں5 جی خدمات کو بڑھا دیا ہے اور کم از کم رول آؤٹ کی ذمہ داریوں سےتجاوز کرگئی ہیں، جیسا کہ اسپیکٹرم نیلامی کے لیے نوٹس انوائٹنگ ایپلیکیشن (این آئی اے) میں تجویز کیا گیا ہے۔ ان ذمہ داریوں سے زیادہ موبائل خدمات کی توسیع کا انحصارٹی ایس پیز کے ٹیکنو کمرشل شمار پر ہے۔

یہ معلومات مواصلات اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

******************

U. No. 3915

(ش ح ۔ک ح ۔ج)


(Release ID: 2083886) Visitor Counter : 20


Read this release in: Hindi , Tamil , English