مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں اسپیم کالز

Posted On: 12 DEC 2024 4:31PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کے ضوابط، یعنی ٹیلی کمیونیکیشنز کمرشل کمیونیکیشنز کنزیومر پریفرنس ریگولیشنز، 2018 (ٹی سی سی سی پی آر-2018)، اسپیم کمیونیکیشنز (کالز یا پیغامات) سے متعلق ہے۔ ٹی سی سی سی پی آر-2018  کے ضوابط کے بعد ضوابط کی دفعات کے نفاذ کے لیے متعدد ہدایات کی گئی ہے۔ ٹی سی سی سی پی آر-2018  اورہدایات میں مندرجہ ذیل شرائط ہیں:

  1. کمرشل کمیونیکیشن کے لیے ترجیحات کا اندراج جہاں ایک ٹیلی کام صارف تمام کمرشل کمیونیکیشنز کو بلاک کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے یا ترجیحی زمروں کے مطابق انتخابی طور پر کمرشل کمیونیکیشنز کو بلاک کر سکتا ہے اور شارٹ کوڈ 1909 پر ایس ایم ایس بھیج کر اور 1909 پر کال کرکے موبائل ایپ کے ذریعے یو سی سی بھیجنے والوں کے خلاف شکایت درج کر سکتا ہے۔
  2. ٹی سی سی سی پی آر-2018  کی خلاف ورزی پر رجسٹرڈ اداروں اور ٹیلی مارکیٹرز کو بلیک لسٹ کرنا۔
  3. غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹر (یو ٹی ایم) کے خلاف کارروائی جیسے کہ انتباہ دینا، انہیں استعمال کی حد کے تحت رکھنا یا بار بار خلاف ورزی کی صورت میں رابطہ منقطع کرنا
  4. یو سی سی کو روکنے میں ناکامی پر رسائی فراہم کرنے والوں کے خلاف مالی ڈس انسینٹیوز (ایف ڈیز)۔

مزید، 13.08.2024 کو ٹی آر اے آئی نے ہدایات جاری کیں، جس میں یہ حکم دیا گیا کہ کوئی بھی ادارہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پروموشنل وائس کالز کرتا پایا گیا تو اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس ہدایت کے نتیجے میں، کمپنیوں  نے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے شکایات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہدایت کے جاری ہونے کے بعد، 1150 اداروں/افراد کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے اور 18.8 لاکھ ٹیلی کام وسائل منقطع کر دیے گئے ہیں۔ اگست-اکتوبر 2024 کے لیے یو ٹی ایمز کے خلاف شکایات میں کمی اس طرح ہے:

 

تبدیلی

یو ٹی ایمز کے خلاف شکایات

ماہ

 

1,89,419

اگست 2024

اگست کے مقابلے میں 13 فیصد کم

1, 63, 167

ستمبر 2024

اگست کے مقابلے میں 20 فیصد کم

1, 51, 497

اکتوبر 2024

 

یہ معلومات مواصلات اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

******

U. No. 3914

(ش ح ۔ک ح ۔ج)


(Release ID: 2083864) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil