مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی مواصلات کے محکمہ نے شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے سنچار ساتھی پورٹل تیار کیا ہے
دھوکہ دہی سے متعلق مشتبہ اشتہار اور غیر مطلوب کمرشل کی اطلاع دینے کے لیے چکشو کی سہولت
Posted On:
12 DEC 2024 4:30PM by PIB Delhi
مواصلات اور دیہی ترقی وزیر مملکت ، ڈاکٹر پیماسا نی چندر سیکھرنے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی)نے شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے سانچار ساتھی پورٹل (www.sancharsaathi.gov.in) تیار کیا ہے، جس میں چکشو کی سہولت بھی شامل ہے، جس کے ذریعے دھوکہ دہی سے متعلق مشتبہ اشتہارات اور غیر ضروری کمرشل کمیونیکیشنز (یو سی سی )کی شکایات درج کی جا سکتی ہیں۔ مشتبہ فراڈ کمیونیکیشنز کی رپورٹوں کی بنیاد پر ڈی او ٹی موبائل کنکشنز، موبائل ہینڈ سیٹس، بلک ایس ایم ایس بھیجنے والوں اور واٹس ایپ اکاؤنٹس پر کارروائی کرتا ہے۔ یو سی سی کی رپورٹس ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں (ٹی ایس پیز)کو بھیجی جاتی ہیں تاکہ وہ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر آئی )کے تحت صارفین کی ترجیحات سے متعلق ٹیلی کام کمرشل کمیونیکیشن کے قواعد (ٹی سی سی سی پی آر- 2018)کے مطابق کارروائی کریں۔
ڈی او ٹی اور ٹی ایس پیز نے فرضی بین الاقوامی کالز کی شناخت اور بلاک کرنے کے لیے پریونشن آف سپوفڈ انکمنگ انٹرنیشنل سسٹم تیار کیا ہے، جو بھارتی موبائل نمبروں کو ظاہر کرنے والی بین الاقوامی سپوفڈ کالز کی نشاندہی کرتا ہے اور ان کو روکنے کے لیے اقدامات کرتا ہے۔ ایسی سپوفڈ بین الاقوامی کالز حالیہ برسوں میں سائبر جرائم سے وابستہ افراد کی جانب سے کی گئی ہیں، جن میں فرضی ڈیجیٹل اریسٹ ، فیڈ ایکس گھپلے ، اور حکومت اور پولیس کے افسران کے طور پر خود کو پیش کرنے کے واقعات شامل ہیں ۔
مزید برآں، ٹرائے نے یو سی سی کو حل کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
- (ٹی سی سی پی آر-2018) میں ایسی دفعات ہیں جن کے تحت ٹیلی کام صارفین تمام کمرشل کمیونیکیشنز کو بلاک کرنے کا اختیار رکھتے ہیں یا ترجیحی زمرے کے مطابق مخصوص تجارتی کمیونیکیشنز کو بلاک کر سکتے ہیں، اور یو سی سی بھیجنے والوں کے خلاف شکایات درج کرنے کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے، شارٹ کوڈ 1909 پر ایس ایم ایس بھیج کر یا 1909 پر کال کر کے شکایت کر سکتے ہیں۔
- رجسٹرڈ اداروں اور ٹیلی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ٹی سی سی پی آر-2018 کی خلاف ورزی پر بلیک لسٹ کیا جاتا ہے۔
- غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز (یو ٹی ایم )کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، جیسے وارننگ دینا، ان پر یوزیج کیپ لگانا یا بار بار خلاف ورزیوں کی صورت میں ان کی سروس منقطع کرنا۔
- اسپام کالز کرنے والی غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے تمام ٹیلی کام وسائل کو منقطع کرنے اور انہیں بلیک لسٹ کرنے کے لیے ہدایات دی جاتی ہیں۔
- یو سی سی کو روکنے میں ناکامی پر خدمات فراہم کرنے والوں کے خلاف مالیاتی جرمانے(ایف ڈی ایس) عائد کیے جاتے ہیں۔
سانچار ساتھی پورٹل کی چکشو سہولت پر شہریوں کی رپورٹس اور مزید تجزیے کی بنیاد پر موبائل کنکشنز کو منقطع کیا گیا ہے، موبائل ہینڈ سیٹس کو بلاک کیا گیا ہے، واٹس ایپ اکاؤنٹس پر روک لگائی گئی ہے ، اور پرنسپل اداروں، ہیڈرز اور ایس ایم ایس ٹیمپلیٹس کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔
***********
) ش ح – ا ع خ -س ع س )
U.No. 3904
(Release ID: 2083797)
Visitor Counter : 19