نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈوپنگ کی جانچ سے متعلق قومی لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل)، نئی دہلی کو ، ڈوپنگ کی روک تھام سے متعلق عالمی ایجنسی (واڈا ) سے ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ (اے بی پی ) کے لئے واڈا سے منظور شدہ یونٹ کے طور پر منظوری حاصل ہوئی ہے
Posted On:
12 DEC 2024 4:17PM by PIB Delhi
ڈوپنگ کی روک تھام سے متعلق عالمی ایجنسی (واڈا )نے 6 دسمبر 2024 کو نیشنل ڈوپنگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل )نئی دہلی کو ایٹھیلیٹ بایولوجیکل پاسپورٹ (اے بی پی) کے بندوبست کے لیے ایٹھیلیٹ پاسپورٹ مینیجمنٹ یونٹ(اے پی ایم یو) (اے پی ایم یو) کے طور پر منظوری دی ہے۔
ایتھلیٹ بایولوجیکل پاسپورٹ (اے بی پی) ڈوپنگ کی روک تھام کے لئے ایک جدید ٹول ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ کھلاڑی کے حیاتیاتی پیمانوں کی نگرانی کرتا ہے۔ خون اور اسٹیرائیڈ پروفائلز جیسے پیمانوں میں اتار چڑھاؤ کا تجزیہ کر کے اے بی پی کھیلوں میں منصفانہ طریقہ کار کو یقینی بنانے اور کھلاڑیوں کے تحفظ میں مدد کرتا ہے۔
یہ سنگ میل بھارت کے لیے اینٹی ڈوپنگ اقدامات میں اہم حصولیابی ہے۔ اب بھارت دنیا بھر میں واڈا سے منظور شدہ 17 ایتھلیٹ پاسپورٹ مینیجمنٹ یونٹس (اے پی ایم یو) کے گروپ کا حصہ بن گیا ہے۔ بھارت کا اے پی ایم یو نہ صرف ملک میں بلکہ ہمسایہ ممالک کی ڈوپنگ کی روک تھام سے متعلق تنظیموں کے لیے بھی کام کرے گا۔
یہ بھارت اور این ڈی ٹی ایل ، نئی دہلی کے لیے فخر کا مقام ہے۔ اس سے بھارت کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی اور دنیا بھر میں ڈوپنگ سے نمٹنے کے معاملے میں این ڈی ٹی ایل کی ساکھ مستحکم ہو گی ۔
..........................................
) ش ح – ا ع خ -س ع س )
U.No. 3902
(Release ID: 2083770)
Visitor Counter : 12