خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مشن وتسالیہ کے تحت، مالی سال 2023-24 کے دوران بچوں کو ادارہ جاتی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے 2450 چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز کی مدد کی گئی
غیر ادارہ جاتی نگہداشت کی خدمات کے لیے 1,21,861 بچوں کی مدد کی گئی
Posted On:
11 DEC 2024 4:44PM by PIB Delhi
مشن وتسالیہ اسکیم ایک مرکزی طور پر امداد یافتہ اسکیم ہے جسے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ لاگو کیا جاتا ہے جس کا مقصد دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت والے بچوں (سی این سی پی) اور قانون کے ساتھ تنازعہ میں بچوں (سی سی ایل ) کی مدد کرنا ہے۔ مشن وتسالیہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پراجیکٹس/پروگراموں کو ڈیزائن کرتے وقت بچوں کے بہترین مفادات کا ہمیشہ خیال رکھا جائے۔ مقاصد میں ضروری خدمات کا قیام، بچوں کے لیے ہنگامی خدمات اور ادارہ جاتی اور غیر ادارہ جاتی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز (سی سی آئیز) مشن سپورٹ کے تحت دوسری باتوں کے ساتھ، عمر کے مطابق تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت تک رسائی، تفریح، صحت کی دیکھ بھال اور مشاورت کے لئے قائم کیے گئے ہیں۔
فنڈز مرکز اور ریاستوں کے درمیان 60:40 کے تناسب سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مقننہ کے ساتھ تقسیم کیے جاتے ہیں۔سوائے شمال مشرقی ریاستوں اور پہاڑی ریاستوں ۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ اور جموں و کشمیر کے یوٹی کے، جہاں لاگت کا اشتراک 90:10 کے تناسب میں ہے۔بغیر مقننہ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، 100فیصد لاگت مرکزی حکومت برداشت کرتی ہے۔
مشن کے تحت مالی سال 2023-24 کے دوران بچوں کو ادارہ جاتی نگہداشت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے 2450 سی سی آئیز کی مدد کی گئی ہے۔ کل 1,21,861 بچوں کو غیر ادارہ جاتی دیکھ بھال کے لیے مدد فراہم کی گئی۔ اس اسکیم نے مالی سال 2023-24 کے دوران ادارہ جاتی دیکھ بھال کے لیے 62,594 بچوں کی مدد کی۔ اس وقت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 762 ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹس، 781 چائلڈ ویلفیئر کمیٹیاں اور 774 جوینائل جسٹس بورڈ ہیں۔
مالی سال 2023-24 کے دوران 3580 بچوں کو اندرون ملک اور 449 بچوں کو بین الاقوامی گود لیا گیا۔
یہ اطلاع خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ نے ساوتری ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No3841
(Release ID: 2083449)
Visitor Counter : 15