تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز کو پیٹرول/ڈیزل کی ڈیلرشپ

Posted On: 11 DEC 2024 5:16PM by PIB Delhi

حکومت نے پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز کو پیٹرول/ڈیزل پمپس کی ریٹیل ڈیلرشپ لینے کی اجازت دی ہے۔ اس سلسلے میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے باقاعدہ اور دیہی ریٹیل پیٹرول/ڈیزل آؤٹ لیٹس کے لیے ڈیلرز کے انتخاب کے لیے مشترکہ زمرہ-2 (سی سی -2) کے تحت پی اے سی ایس کو ترجیح دینے کے لیے اپنے رہنما خطوط پر نظر ثانی کی ہے، جس کے لیے پی اے سی ایس آن لائن درخواست آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی ایس) کے جاری کردہ اشتہارات دے سکتا ہے۔ مزید یہ کہ پی اے سی ایس کو اپنے تھوک صارفین کے پمپوں کو ریٹیل آؤٹ لیٹس میں تبدیل کرنے کا ایک بار کا اختیار بھی دیا گیا ہے جس کے لیے وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس نے تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

جیسا کہ او ایم سی ایس کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ جس میں 25 ریاستوں/مرکز کے زیر کنٹرول علاقوںسے پی اے سی ایس نے ریٹیل پیٹرول/ڈیزل آؤٹ لیٹس قائم کرنے کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ او ایم سی  کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ 4 ریاستوں سے 109 پی اے سی ایس نے اس تبدیلی پر اتفاق کیا ہے،45 پی اے سی ایس کو پہلے ہی او ایم سی ایس سے لیٹرز آف انٹینٹ (ایل او آئی) موصول ہو چکے ہیں۔

یہ اقدام اضافی آمدنی کے سلسلے بنا کر اور ان کی مالی استحکام کو بڑھا کرپی اے سی ایس کو مضبوط کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ریٹیل آؤٹ لیٹس کے آپریشن اور انتظام کے ذریعے دیہی نوجوانوں کے لیے روزگار کے اہم مواقع بھی پیدا کرتا ہے۔ مزید برآں، دیہی علاقوں میں ایندھن کو مزید قابل رسائی بنا کر، یہ زرعی اور نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، مقامی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالتا ہے اور ایسی خدمات کے لیے شہری مراکز پر انحصار کو کم کرتا ہے۔

یہ بات تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے  ایوان بالا-راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

 

****

ش ح۔ اظ

UNo.3852

 


(Release ID: 2083427) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil