وزارت دفاع
نیپالی فوج کے سربراہ جنرل اشوک راج سگڈیل نے ہندوستان کے اپنے سرکاری دورے کا دوسرا دن اہم مصروفیات اور بات چیت کے ساتھ گزارا
Posted On:
11 DEC 2024 5:46PM by PIB Delhi
نیپالی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) سپربل جن سیواشری جنرل اشوک راج سگڈیل نے ہندوستان کے اپنے سرکاری دورے کے دوسرے دن کو اعلیٰ سطحی مصروفیات اور بات چیت کے ساتھ گزارا۔ یہ دورہ، جو 11 سے 14 دسمبر 2024 تک جاری رہے گا، نیپال اور ہندوستان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے جاری کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب اور گارڈ آف آنر
دن کا آغاز نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب سے ہوا۔ جنرل سگڈیل نے ان بہادر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک کی خدمت میں لازوال قربانیاں دیں۔ یہ لمحہ اس دن کی مصروفیات کا ایک پُرجوش آغاز تھا، جو نیپال کی ہمت اور قربانی کی مشترکہ اقدار کے احترام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد جنرل سگڈیل کو باضابطہ گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس رسمی تقریب میں ہندوستانی فوج کے سینیئر عہدیداروں نے شرکت کی جو دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کی علامت ہے۔ گارڈ آف آنر کے بعد ہندوستانی فوج کے سی او اے ایس جنرل اپیندر دویدی نے جنرل سگڈیل کا ساؤتھ بلاک میں استقبال کیا۔
منصوبہ بند بات چیت اور بریفنگ
جنرل سگڈیل کا دن دونوں فوجوں کے درمیان منصوبہ بند تعاون کو بڑھانے کے لیے بنائے گئے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے سلسلے کے ساتھ جاری رہا۔ انھوں نے ہندوستانی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی کے ساتھ بات چیت کی جہاں انھوں نے دو طرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے خدشات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے بعد جنرل سگڈیل کو فوج کے سینیئر حکام نے ہندوستان کے سیکورٹی کے تناظر اور آرمی ڈیزائن بیورو کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر بریفنگ دی۔ ان سیشنوں میں ہندوستان کی موجودہ اور مستقبل کی سیکورٹی کی حکمت عملیوں کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی گئی نیز دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبوں کو اجاگر کیا گیا۔
اعلیٰ دفاعی حکام اور بیوروکریٹس کے ساتھ مصروفیات
جنرل سگڈیل نے کئی سینئر ہندوستانی دفاعی اور غیر ملکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا گیا۔ انھوں نے جناب اجیت ڈوبھال، این ایس اے، جنرل انیل چوہان، چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف، جناب راجیش کمار سنگھ، دفاعی سیکریٹری اور جناب وکرم مسری، ہندوستانی خارجہ سیکریٹری سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں نے وسیع تر دفاعی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا۔ سی او اے ایس، نیپالی فوج نے ہندوستانی دفاعی صنعت کے نمائندوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ”آتم نربھر بھارت“ کی جا رہی کوششوں کی تعریف کی۔
شام کی ضیافت
دن کی سرگرمیوں کا اختتام ہندوستانی فوج کے سی او اے ایس جنرل اپیندر دویدی کی طرف سے جنرل سگڈیل کے اعزاز میں ضیافت کے ساتھ ہوگا۔ یہ ضیافت غیر رسمی بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور دونوں سینیئر فوجی رہنماؤں کے درمیان مضبوط ذاتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی نیز باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کو فروغ دے گی۔
**********
ش ح۔ ف ش ع۔م ر
U: 3864
(Release ID: 2083407)
Visitor Counter : 15