عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمنٹ کا سوال: عوامی شکایات کے ڈائریکٹوریٹ کو موصول ہونے والی شکایات
Posted On:
11 DEC 2024 4:27PM by PIB Delhi
مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کا نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس ) حکومت ہند میں عوامی شکایات سے نمٹنے کے لیے ایک متحد نظام ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں (2020 تا 30 اکتوبر 2024) کے دوران اس سسٹم کے ذریعے تقریباً 1,12,30,957 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک گریوینس (ڈی پی جی) سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ مربوط ہے۔ یہ مرکزی حکومت کی منتخب وزارتوں/محکموں/تنظیموں کے مخصوص شعبوں سے متعلق غیر حل شدہ عوامی شکایات کے لیے ایک اپیلیٹ باڈی کے طور پر کام کرتا ہے۔ شہری مختلف چینلز بشمول ڈاک، ای میل، یا ڈی پی جی کے آن لائن پورٹل www.dpg.gov.in کے ذریعے شکایات درج کر سکتے ہیں۔ ڈی پی جی کو موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہیں۔ حکومت نے 23 اگست 2024 کوسی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے جامع رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ ان رہنما خطوط میں اصل شکایات کے لیے 21 دن کے اندر اور اپیلیں 30 دن کے اندر بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک گریوینس (ڈی پی جی) وزارتوں/محکموں کی طرف سے اٹھائے گئے کیسوں پر کیس رپورٹس جمع کرانے کے لیے 30 دنوں کی ٹائم لائنز کی بھی پیروی کرتا ہے۔
ضمیمہ
نمبر شمار محکمہ/ تنظیم کے نام 24-2023 کے دوران رسید
1 بینکنگ 4157
2 سی جی ایچ ایس 171
3 سول ایوی ایشن 1336
4 تعلیم 974
5 ای ایس آئی کارپوریشن 235
6 انشورنس 1271
7 متفرقات(مرکز) 8
8 متفرقا (ریاست) 3
9 نیشنل سیونگ سکیم 31
10 پاسپورٹ اتھارٹی 971
11 پیٹرولیم اور قدرتی گیس 454
12 پوسٹس 6460
13 پراویڈنٹ فنڈ 9156
14 ریلوے 1764
15 روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز 631
16 شپنگ 69
17 ٹیلی کمیونیکیشن 1157
یہ جانکاری مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ایوان زیریں-لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
ش ح۔ اظ
UNo.3855
(Release ID: 2083338)
Visitor Counter : 24