مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
فرضی موبائل کنکشنز
Posted On:
11 DEC 2024 4:05PM by PIB Delhi
مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیما سانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے فرضی دستاویزات پر حاصل کردہ موبائل کنکشن کی شناخت کے لیے اے آئی پر مبنی ٹول تیار کیا ہے اور تجزیہ کی بنیاد پر ، ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے ذریعے تصدیق کے بعد 78.33 لاکھ موبائل کنکشن منقطع کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ سائبر کرائم میں ملوث ہونے کی رپورٹنگ کی بنیاد پر 6.78 لاکھ موبائل کنکشن منقطع کیے گئے ہیں ۔
صارفین کو موبائل کنکشن جاری کرنے کے لیے موجودہ نو یور کسٹمر (کے وائی سی) فریم ورک کو مضبوط کرنے کے لیے ، ڈی او ٹی نے اب ٹیلی کام لائسنس یافتہ افراد کو اپنے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) (فرنچائز ، ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنٹس) کو رجسٹر کرنے کاحکم دیا ہے ، جو صارفین کا اندراج کرتے ہیں اور لائسنس یافتہ افراد کی جانب سے سم جاری کرتے ہیں ۔ یہ رہنما خطوط ، دیگر باتوں کے ساتھ یہ حکم دیتے ہیں:
- ہر پی او ایس کی غیر متنازعہ تصدیق؛
- پی او ایس کی بایومیٹرک تصدیق؛
- کاروبار کے مقام اور پی اوایس کے مقامی رہائش کے پتے کی جسمانی تصدیق؛
- جموں و کشمیر، آسام اور شمال مشرقی لائسنس سروس ایریاز (ایل ایس ایز) میں پی اوایس کی پولیس تصدیق؛
- پی او ایس کے دائرے اور حدود کے حوالے سے مخصوص دفعات والے اندرونی معاہدوں پر دستخط (آپریشن کا علاقہ صرف ایل ایس اے تک محدود)، خلاف ورزی پر سزائیں جن میں معاہدے کی منسوخی شامل ہے؛
- اگر پیاو ایس کے فراہم کردہ دستاویزات/معلومات جھوٹے/فرضی ہوں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں (ایل ای ایز) / ایل ایس ایز کی ہدایات پر پی او ایس کو تمام ٹی ایس پیز میں بلیک لسٹ کر نا؛
- بلیک لسٹ کیے گئے اُن پی او ایس کے ذریعے رجسٹرڈ تمام موبائل سبسکرائبرز کی دوبارہ تصدیق؛
- اگر 31جنوری2025 کے بعد کوئی موجودہ پی او ایس صارفین کا بغیر رجسٹریشن کے ذریعہ اندراج کر رہا ہو تو ہر پی او ایس کے لیے فی معاملہ 10 لاکھ روپے جرمانہ وغیرہ۔
اس کے علاوہ، ڈی او ٹی نے موجودہ کے وائی سی ہدایات میں بھی ترمیم کی ہے جس میں پہلے کے بلک کنکشن فریم ورک کو بند کرنا اور بزنس کنکشن فریم ورک کا تعارف شامل ہے، جہاں ایکٹیویشن سے پہلے ہر اینڈ -یوزر کے -کے وائی سی کو لازمی قرار دیا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سبسکرائبر آئیڈینٹیٹی ماڈیول (ایس آئیایم) سویپ/ریپلیسمنٹ کے لیے ایک مضبوط کے وائی سی عمل بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔ کے وائی پر مبنی کاغذ کے عمل کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے، جو کہ 1 جنوری 2024 سے نافذ العمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش ۔ص ج
U-No. 3829
(Release ID: 2083325)
Visitor Counter : 13