مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل ملک بھر میں مقامی طور پر تیار کردہ ایک لاکھ 4 جی سائٹس نصب کر رہا ہے


بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل میں 6 جی پلان

Posted On: 11 DEC 2024 4:07PM by PIB Delhi

بی ایس این ایل ملک بھر میں مقامی طور پر تیار کردہ ایک لاکھ 4 جی سائٹس نصب کر رہا ہے ۔ یہ آلات 5 جی اپگریڈیبل ہیں ۔

بی ایس این ایل کو 4 جی سیچوریشن اسکیم ، بورڈر آؤٹ پوسٹ (بی او پی)/بورڈر انٹیلی جنس پوسٹ (بی آئی پی) لیفٹ ونگ ایکسٹریمزم (ایل ڈبلیو ای) اور لکشدیپ جزائر میں حکومت کے انتہائی اہم  پروجیکٹوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔  اس کا مقصد  دیہی اور خدمات کے عدم رسائی والے علاقوں سمیت  ملک کے ان گاوں میں جہاں ابھی تک یہ خدمات نہیں پہنچ پائی ہیں ، وہاں ان خدمات کی فراہمی ہے۔  


مزید برآں ، دیہی علاقوں میں تیز رفتار ایف ٹی ٹی ایچ براڈ بینڈ کی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے مرکزی کابینہ نے 04.08.2023 کو ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کو منظوری دی ہے ، جس میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1.5 کروڑ ایف ٹی ٹی ایچ کنکشن فراہم کرنے کا التزام ہے ۔ بی ایس این ایل اس اسکیم کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی ہے ۔

یہ معلومات مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت  ڈاکٹر پیماسانی  چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔

 

***************

ش ح ۔م م۔ خ م

U. No.3831


(Release ID: 2083304) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil