مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
گرام پنچایت میں انٹرنیٹ اور وائی فائی کی سہولت
Posted On:
11 DEC 2024 4:04PM by PIB Delhi
مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت نیٹ پروجیکٹ ملک کی تمام گرام پنچایتوں (جی پیز) کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے بھارت نیٹ فیز-I اور فیز-II کے موجودہ نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کے لیے ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام (اے بی پی) کو منظوری دے دی ہے ۔ یہ پروگرام مانگ کی بنیاد پر بقیہ غیر جی پی گاؤں (تقریباً 3.8 لاکھ) کو آپٹیکل فائبر (او ایف) کنیکٹیویٹی بھی فراہم کرتا ہے۔ وائی فائی سروس کو بہت سے جی پیز پر نصب آلات سے تعاون حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش ۔ص ج
U-No. 3828
(Release ID: 2083290)
Visitor Counter : 16