اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گرین اسٹیل کو فروغ دینے کے اقدامات

Posted On: 10 DEC 2024 4:41PM by PIB Delhi

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور استعمال کے لئے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن تیار کیا ہے۔ اسٹیل کی وزارت اس مشن میں شراکت دار ہے اور اس نے اس مشن کے تحت کوئلے/کوک کی کھپت کو کم کرنے کے لیے عمودی شافٹ میں 100فیصد ہائیڈروجن کا استعمال کرتے ہوئے ڈی آر آئی پیدا کرنے کے لئے دو پائلٹ پروجیکٹ اور موجودہ بلاسٹ فرنس میں ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ دیا ہے۔

اس وقت ملک میں ہائیڈروجن پر مبنی گرین اسٹیل کی پیداوار کے لیے دستیاب ٹیکنالوجی تجارتی طور پر قابل عمل نہیں ہے۔ اس لیے حکومت اسٹیل کے شعبے میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے پائلٹ پروجیکٹس کی حمایت کر رہی ہے۔

اسٹیل پی ایس یوز  میں گرین اسٹیل کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:-

(1) اسٹیل کی وزارت نے اس مقصد کے لیے اس وزارت کی طرف سے تشکیل دی گئی 14 ٹاسک فورسز کی سفارشات کے مطابق ‘‘ہندوستان میں اسٹیل سیکٹر کو گریننگ: روڈ میپ اور ایکشن پلان’’ کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ یہ رپورٹ اسٹیل سیکٹر کا ایک جامع جائزہ فراہم کرتی ہے، اسٹیل سیکٹر کے ڈیکاربنائزیشن کے مختلف طریقوں کی گنجائش ہے اور اس کے لیے حکمت عملی، ایکشن پلان اور روڈ میپ تیار کرتی ہے۔

(2) خام مال کے طور پر اسٹیل کے اسکریپ کا استعمال اخراج کو 58فیصد تک کم کرتا ہے۔ اسٹیل اسکریپ کی ری سائیکلنگ پالیسی، 2019، جو وزارت اسٹیل کی طرف سے تیار کی گئی ہے، اس میں گھریلو طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کا تصور کیا گیا ہے۔ موٹر وہیکلز (گاڑیوں کی اسکریپنگ کی سہولت کی رجسٹریشن اور کارکردگی) روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ستمبر 2021 کے ضوابط اسٹیل کے شعبے میں اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کا تصور کرتے ہیں۔

(3) نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی طرف سے جنوری 2010 میں شروع کیا گیا قومی شمسی مشن شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیتا ہے اور اسٹیل انڈسٹری کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

(4) پرفارم ، اچیو اینڈ ٹریڈ (پی اے ٹی) اسکیم، نیشنل مشن فار اینہانسڈ انرجی ایفیشنسی کے تحت، توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے اسٹیل انڈسٹری کو ترغیب دیتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ک ا۔ ت ع۔

U-No. 3793


(Release ID: 2083078) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi