امور داخلہ کی وزارت
ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ اضلاع
Posted On:
10 DEC 2024 4:32PM by PIB Delhi
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اس وقت ملک میں بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثرہ 38 اضلاع ہیں۔
- بائیں بازو کی انتہا پسندی (یل ڈبلیو ای) کے خطرے سے مکمل طور پر نمٹنے کے لیے، حکومت ہند نے 2015 میں ’ یل ڈبلیو ای سے نمٹنے کے لیے قومی پالیسی اور ایکشن پلان‘ کو منظوری دی۔ یہ پالیسی ایک کثیر جہتی حکمت عملی کا احاطہ کرتی ہے جس میں سیکورٹی سے متعلق اقدامات، ترقیاتی اقدامات اور مقامی برادریوں کے حقوق اور استحقاق کو یقینی بنانا وغیرہ شامل ہیں۔
- پالیسی کے پرعزم نفاذ کے نتیجے میں تشدد میں مسلسل کمی اور جغرافیائی پھیلاؤ کو محدود کیا گیا ہے۔ ایل ڈبلیو ای کے تشدد کے واقعات میں 2010 میں ایل ڈبلیو ای کے تشدد کے واقعات کی اعلی سطح سے 73 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات (شہری + سیکیورٹی فورسز) 2010 میں 1005 کی بلند ترین سطح سے 86 فیصد کم ہو کر 2023 میں 138 ہو گئی ہیں۔ موجودہ سال 2024 میں (15 نومبر 2024 تک)، ایل ڈبلیو ای کے واقعات میں 25 فیصدکی زبردست گراوٹ آئی ہے ۔
- ایل ڈبلیو ای کے تشدد کا جغرافیائی پھیلاؤ بھی کافی حد تک محدود ہو گیا ہے جس سے ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ اضلاع 2013 میں 10 ریاستوں میں 126 سے کم ہو کر 2024 میں 9 ریاستوں میں صرف 38 اضلاع رہ گئے ہیں (اپریل-2024 تک) ۔ (ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ 38 اضلاع کی فہرست ضمیمہ میں ہے)
- ایل ڈبلیو ای سے متعلق تشدد کی رپورٹ کرنے والے پولیس اسٹیشنوں کی تعداد 2010 میں 465 تھانوں سے کم ہو کر سال 2023 میں 171 پولیس اسٹیشن رہ گئی ہے۔
ضمیمہ
ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ 38 اضلاع کی فہرست
نمبر شمار
|
ریاست
|
ضلعے
|
1.
|
آندھرا پردیش
|
01
|
الوری سیتارام راجو
|
2.
|
چھتیس گڑھ
|
15
|
بستر، بیجاپور، دنتے واڑہ، دھمتری، گڑیابند، کانکیر، کونڈاگاؤں، مہاسمند، نارائن پور، راج نندگاؤں، محلہ-مان پور- امبا گڑھ چوکی، خیر گڑھ- چھوئی کھدان-گنڈائی، سکما، کبیردھام، منگیلی۔
|
3.
|
جھارکھنڈ
|
05
|
گرڈیہ، گملا، لاتیہار، لوہردگا، مغربی سنگھ بھوم
|
4.
|
کیرالہ
|
02
|
وائناڈ، کنّور
|
5.
|
مدھیہ پردیش
|
03
|
بالاگھاٹ، منڈلا، ڈنڈوری۔
|
6.
|
مہاراشٹر
|
02
|
گڈچرولی، گونڈیا۔
|
7.
|
اڈیشہ
|
07
|
کالاہانڈی، کندھمال، بولانگیر، ملکان گیری، نبرنگ پور، نواپاڑا، رایاگڈا۔
|
8.
|
تلنگانہ
|
02
|
بھدرادری-کوتھاگوڈیم، ملوگو۔
|
9.
|
مغربی بنگال
|
01
|
جھارگرام۔
|
کل
|
38
|
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ض ر ۔ن م۔
U-3751
(Release ID: 2082880)
Visitor Counter : 16