زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن

Posted On: 10 DEC 2024 5:02PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات  دی کہ حکومت نے 2 ستمبر 2024 کو ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن کو منظوری دی ہے جس کی لاگت 2817 کروڑ روپے ہے۔ یہ مشن ملک میں کسانوں پر مرکوز ڈیجیٹل حل چلانے اور ملک کے تمام کسانوں کو فصل سے متعلق بروقت اور قابل بھروسہ معلومات فراہم کرنے کے لیے ملک میں ایک مضبوط ڈیجیٹل ایگریکلچر ایکو سسٹم کو فعال کرنا چاہتا ہے۔ یہ مشن زراعت کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر جیسے کہ ایگری اسٹیک، کرشی ڈیسیژن  سپورٹ سسٹم، مٹی کی جامع زرخیزی اور پروفائل کا نقشہ اور مرکزی حکومت/ریاستی حکومتوں کے ذریعے شروع کیے گئے دیگر آئی ٹی اقدامات کا تصور کرتا ہے۔ ایگری اسٹیک پروجیکٹ اس مشن کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے، جو زراعت کے شعبے میں تین بنیادی رجسٹریوں یا ڈیٹا بیس پر مشتمل ہے، یعنی کسانوں کی رجسٹری، جیو ریفرنس والے گاؤں کے نقشے اور فصل بونے والی رجسٹری، یہ سب ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے بنائی اور دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ حکومت مشن کے نفاذ کے لیے تمام ریاستوں کو انتظامی اور تکنیکی مدد فراہم کر رہی ہے۔ 05.دسمبر.2024 تک، کُل 29,99,306 کسانوں کی شناختیں بنائی گئی ہیں اور خریف 2024 میں 436 اضلاع میں ڈیجیٹل کراپ سروے (ڈی سی ایس) شروع کیا گیا ہے۔ ایگری اسٹیک ایک وفاقی ڈھانچہ ہے اور ڈیٹا کی ملکیت صرف متعلقہ ریاستوں کے پاس ہے۔ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن (ڈی پی ڈی پی) ایکٹ، 2023 کے مطابق پرائیویسی کے پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی نظام بنایا گیا ہے۔

*****

 

ش ح۔ ام

U NO   3747


(Release ID: 2082840) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Tamil