امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی سرحد پر خاردار تار لگانا

Posted On: 10 DEC 2024 4:26PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ میگھالیہ میں ہند-بنگلہ دیش سرحد کی کل لمبائی 443 کلومیٹر ہے، جس میں سے بین الاقوامی سرحد کی 367.155 کلومیٹر لمبائی پر خاردار تار لگی  ہے۔ 19.759 کلومیٹر میں خاردار تار کا کام جاری ہے۔ خاردار تار لگانے کے منصوبوں کے قابل عمل حصوں کو مکمل کرنے میں درپیش چیلنجز کا تعلق تحویل اراضی، بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے اعتراضات، کام کا محدود موسم اور ریاست میں مٹی کے تودے کھسکنے/دلدلی زمین کے دھنسنے سے ہے۔

مشکل حصوں میں سرحد کی حفاظت کو   ٹیکنالوجی کے آلات جیسے ہینڈ ہیلڈ تھرمل امیجر (ایچ ایچ ٹی آئی)، نائٹ ویژن ڈیوائس (این وی ڈی)، ٹوئن ٹیلی اسکوپ، انٹیلی جنس سیٹ اپ کی اپ گریڈیشن اور ریاستی حکومتوں/متعلقہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ بہتر تال میل  سے  اضافی افرادی قوت کے ساتھ یقینی بنایا جاتا ہے ۔

سرحدی سلامتی کے انتظام اور سرحد پار مسائل کو کم کرنے کے لیے تعاون سے متعلق مسائل پر بنگلہ دیش کے ساتھ دو طرفہ ادارہ جاتی میکانزم  جیسے بارڈر سیکیورٹی فورس اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش اور جوائنٹ ورکنگ گروپ آن سیکیورٹی اینڈ بارڈر انفراسٹرکچر کے درمیان ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر بات چیت کے ذریعے تبادلہ خیال کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ  بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کوآرڈینیٹڈ بارڈر مینجمنٹ پلان (سی بی ایم پی) کی ہدایات کے ذریعے مسلسل بات چیت میں مصروف ہے جس میں بیک وقت مربوط دن اور رات کی گشت، ستونوں کی جانچ، فلیگ میٹنگز، سرحدی خلاف ورزیوں کی رپورٹنگ اور معلومات کا تبادلہ شامل ہے جس کا مقصد ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ حکومت ،سرحد پار جرائم پر قابو پانے اور امن برقرار رکھنے کے لیے دونوں افواج کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنےاور رکاوٹوں کو دور کرنے اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے  مصروف عمل ہے۔ موجودہ مالی سال (مالی سال 25-2024) میں، ہند-بنگلہ دیش خار دار تار کے کاموں کے لیے ۔ 299.58 کروڑ  روپے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس رقم میں سے میگھالیہ کے لیے کام کرنے والی  ایجنسیوں کو 19.54 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔   ض ر ۔ن م۔

U- 3742


(Release ID: 2082818) Visitor Counter : 15


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Manipuri