سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: عوامی عمارتوں تک رسائی

Posted On: 10 DEC 2024 4:04PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب  بی ایل  ورما نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قابل رسائی ہندوستان مہم کے تحت، مرکزی حکومت نے ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے حکومت کی ملکیت والی 1671  عوامی عمارتوں کا ایکسیس آڈٹ کیا اور اسی کی بنیاد پر 1314 عمارتوں کو قابل رسائی بنانے کے لیے ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں کو مالی امداد فراہم کی۔

اس کے علاوہ سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی 211 نمبروں کی ملکیتی عمارتوں اور سی پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام دیگر محکموں/ وزارتوں کی 889 عمارتوں کو  مزید مضبوط بنایا ہے۔

چونکہ ’کام، زمینیں اور عمارتیں جو ریاست میں یا اس کے قبضے میں ہیں‘ ریاستی موضوع ہے، لہذا ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے، معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے 59 رسائی آڈیٹرز/ کی تفصیلات شائع کی ہیں اور کہا ہے کہ   مذکورہ فہرست  کو آڈیٹنگ فرموں اور تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر وزارتوں/ محکموں کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام ان فہرست میں شامل آڈیٹرز/فرموں کی  براہ راست خدمات حاصل کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔   ض ر ۔ن م۔

U- 3735 


(Release ID: 2082791) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Tamil