دیہی ترقیات کی وزارت
نیشنل موبائل مانیٹرنگ سافٹ ویئر-این ایم ایم ایس برائے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم
Posted On:
10 DEC 2024 3:06PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل موبائل مانیٹرنگ سسٹم (این ایم ایم ایس) مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم( این آر ای جی ایس)کے نفاذ میں مزید شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام کاموں (انفرادی فائدہ اٹھانے والے کاموں کو چھوڑ کر)دن میں دو بار مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کارکنوں کی حقیقی وقت میں حاضری حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس سے مستفید ہونے والے اپنی شکایات سی پی جی آر اے ایم پورٹل کے ذریعے درج کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی ذرائع ہیں،جن کے ذریعے مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت شکایات وصول کی جاتی ہیں اور ان کا ازالہ کیا جاتا ہے، جس میں باقاعدہ سماجی آڈٹ کا انعقاد، محتسب کے ساتھ شکایات کا اندراج اور جی پی سطح پر قائم شکایتی رجسٹر میں شکایت درج کرنا شامل ہے۔ مزید برآں جن منریگا( جے اے این ایم اے این آر ای جی اے) موبائل ایپ میں شکایات کے ازالے کے لیے ایک نیا آپشن ‘ریئز یور کنسرن’ متعارف کرایا گیا ہے۔
این ایم ایم ایس موبائل ایپلی کیشن فی الحال انگریزی، ہندی، تمل، تیلگو اور ملیالم میں دستیاب ہے۔ حاضری میٹس/گرام روزگار سہایک کے ذریعہ این ایم ایم ایس ایپلی کیشن کے واسطے سے حاصل کی جاتی ہے۔
یہ وزارت این ایم ایم ایس کے نفاذ کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہے۔ایپلی کیشن کے استعمال کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو درپیش تکنیکی چیلنجز اگر کوئی ہو تو وزارت کی طرف سے فوری طور پر حل کیا جاتا ہے۔ مزید برآں وزارت تربیتی سیشنوں کو، ضرورت کے مطابق طے کرتی ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے این ایم ایم ایس ایپ کے استعمال پر اَپ ڈیٹ رہیں۔
************
(ش ح ۔ا ک۔ن ع(
U.No 3733
(Release ID: 2082760)
Visitor Counter : 19