بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آسام تحریک کے شہیدوں کو‘‘سواہد دِوَس’’ پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 10 DEC 2024 2:18PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ‘‘سواہد دِوَس’’ کے موقع پر تاریخی آسام تحریک کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ خراج تحسین کی تقریب نئی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی اور اس میں ممبران پارلیمنٹ جناب رامیشور تیلی اور جناب پردان برووہ نے شرکت کی۔

شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جناب سونووال نے گہرے احترام کا اظہار کیا اور آسام کی شناخت، ثقافت اور وراثت کے تحفظ میں ان کے تعاون کی اہمیت کااعادہ کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ‘‘ان کی قربانی کی داستان لازوال رہے، جو آنے والی نسلوں کو انصاف اور اتحاد کے نظریات کو برقرار رکھنے کا حوصلہ دے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012IC9.jpg

 

آسام تحریک، ہندوستان کی سماجی و سیاسی تاریخ کا ایک اہم باب، آسام کے لوگوں کی لچک اور امنگوں کے ثبوت کے طور پر قائم ہے۔‘‘سواہد دِوَس’’ کا انعقاد آسام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تحریک کے نظریات مستقبل کی کوششوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔

*************

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 3728


(Release ID: 2082695) Visitor Counter : 16


Read this release in: Assamese , English , Hindi , Tamil