صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ہندوستان میں آبادی کنٹرول پروگراموں کی تفصیلات


ہندوستان نے-5 این ایف ایچ ایس  (2019–21) کے مطابق 2.0 کی کل شرح افزائش حاصل کی ہے جو کہ قومی آبادی کی پالیسی 2000 اور قومی صحت کی پالیسی 2017 ( 2.1کا  ٹی ایف آر) سے مربوط  ہے

Posted On: 10 DEC 2024 1:18PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔ہندوستان نے این ایف ایچ ایس5- ( (2019–21 کے مطابق 2.0 کی کل  افزائش کی شرح (ٹی ایف آر) حاصل کی ہے۔ یہ  قومی  آبادی پالیسی  2000 اور نیشنل ہیلتھ پالیسی 2017 (ٹی ایف آر کا 2.1)  سے مربوط  ہے۔

خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے لاگو کی گئی مختلف اسکیمیں ذیل میں دی گئی ہیں:

کنڈوم، مشترکہ مانع حمل گولیاں، ہنگامی مانع حمل گولیاں، انٹرا یوٹرن مانع حمل آلہ (آئی یو سی ڈی) اور نس بندی پر مشتمل توسیع شدہ مانع حمل انتخاب فائدہ اٹھانے والوں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ مانع حمل  ٹوکری کو نئے مانع حمل ادویات کے ساتھ بھی بڑھایا گیا ہے، یعنی انجیکشن ایبل مانع حمل ایم پی اے (انٹارا پروگرام) اور سینٹرکرومین (چھایا) جیسی تدابیر کی جارہی ہے۔

مشن پریوار وکاس کو مانع حمل ادویات اور خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیےسات اعلیٰ توجہ والی ریاستوں اور چھ شمال مشرقی ریاستوں میں لاگو کیا گیا ہے۔

اسٹرلائزیشن قبول کرنے والوں کے لیے معاوضہ اسکیم استفادہ کنندگان کو اجرت کے نقصان کی تلافی کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔

پوسٹ پارٹم انٹرا یوٹرن مانع حمل آلہ (پی پی آئی یو سی ڈی)، بعد از اسقاط حمل انٹرا یوٹرن مانع حمل آلہ (پی اے آئی یو سی ڈی) اور پوسٹ پارٹم اسٹرلائزیشن (پی پی ایس) کی شکل میں حمل کے بعد مانع حمل فائدہ اٹھانے والوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔

تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خاندانی منصوبہ بندی اور خدمات کی فراہمی کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے ہر سال ‘عالمی یوم آبادی مہم’اور ‘واسکٹومی فورٹائٹ’ منایا جاتا ہے۔

اے ایس ایچ ایز کے ذریعہ مانع حمل اسکیم کی گھریلو فراہمی۔

فیملی پلاننگ لاجسٹک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم(ایف پی- ایل ایم آئی ایس) صحت کی سہولیات کی تمام سطحوں پر خاندانی منصوبہ بندی کی اشیاء کے انتظام کے لیے موجود ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  افزائش  نسل  کے انتظام کے لیے ان کی مخصوص ضروریات کی بنیاد پر پروگرام کے نفاذ کے منصوبے(پی آئی پی) میں ریاستوں کے تجویز کردہ بجٹ کو منظور کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ح ۔رض

U-3723


(Release ID: 2082658) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil