عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گورننس کی تربیت کو مضبوط بنانے کے لئے‘‘امرت گیان کوش’’ ​​پورٹل کا آغاز کیا


ایڈوانسڈ کیس رائٹنگ اینڈ ٹیچنگ ورکشاپ ہندوستان میں پبلک ایڈمنسٹریٹرز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ایک تاریخی اقدام ہے

کیپسٹی بلڈنگ کمیشن حکومت کے مختلف محکموں کے درمیان انٹرفیس بن رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

امرت گیان کوش پورٹل کا آغاز

ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے ہدف کے لئے عالمی معیارات کے ساتھ ساتھ ہندوستانی اخلاقیات  پر عمل آوری بھی ضروری ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 09 DEC 2024 5:50PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی  سائنسزکے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر ، جوہری توانائی کا محکمہ، خلاء کا  محکمہ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج گورننس ٹریننگ میں شرکت کی جسے مضبوط بنانے کے لیے ‘‘امرت گیان کوش’’ ​​کا آغاز کیا گیا۔

وزیر موصوف نے اسٹینفورڈ لیڈرشپ اکیڈمی فار ڈویلپمنٹ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن کے زیراہتمام منعقدہ ‘‘ایڈوانسڈ کیس رائٹنگ اینڈ ٹیچنگ ورکشاپ’’کا بھی افتتاح کیا۔ یہ ورکشاپ ہندوستان میں عوامی منتظمین کے لئے گورننس کی تربیت اور صلاحیت سازی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے۔

WhatsApp Image 2024-12-09 at 4.59.56 PM.jpeg

 اپنے ابتدائی کلمات میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گورننس ٹریننگ میں تھیوری اور پریکٹس کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں کیس اسٹڈیز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مستقبل کے عوامی منتظمین کی تشکیل میں مرکزی اور ریاستی تربیتی اداروں کے فیکلٹی ممبران کی لگن کی تعریف کی۔ وزیر موصوف نے اس ورکشاپ کے تبدیلی کے نتائج کے بارے میں امید کا اظہار کیا جو اساتذہ کو کیس لکھنے اور تدریسی طریقہ کار میں اعلیٰ مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

خطاب کے دوران، وزیر موصوف نے آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر امرت گیان کوش کے لئے وقف پورٹل کا آغازجیسے اہم سنگ میل کی نقاب کشائی کی ۔ اس سال اگست میں شروع کیا گیا، یہ جامع مجموعہ، جو 17 پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) میں سے 15 کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور صحت، تعلیم، زراعت اور ڈیجیٹل گورننس جیسے مختلف پالیسی موضوعات کا احاطہ کرتا ہے، ہندوستان بھر سے بہترین طریقوں کو یکجا کرتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ مجموعہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی شمولیت اور رسائی کے ذریعے‘‘پورے حکومتی نقطہ نظر’’ کے عزم کا ثبوت ہے، جس میں کیس اسٹڈیز، تدریسی نوٹ اور ہندی اور بریل میں ورژن شامل ہیں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس وسائل سے فائدہ اٹھائیں اور اس مجموعہ کو مزید تقویت دینے کے لیے نئے کیس اسٹڈیز میں حصہ ڈالیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XGO5.jpg

ورکشاپ میں گورننس کی تربیت میں کیس پر مبنی نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ شرکاء اسٹرکچرڈ کیس اسٹڈیز بنانا ، اپنے تدریسی طریقوں کو بہتر کرنا اور امرت گیان ذخیرہ میں نئے مواد کا اشتراک کرنا سیکھیں گے۔ا سٹینفورڈ لیڈرشپ اکیڈمی فار ڈویلپمنٹ کے ماہرین کی قیادت میں، سیشنز قابل اشاعت کیس اسٹڈیز کی تخلیق پر اختتام پذیر ہوں گے جو حقیقی دنیا کے انتظامی چیلنجوں کو حل کرتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سخت انتخابی عمل کی بھی تعریف کی، جس کے تحت 300 سے زیادہ نامزدگیوں میں سے 60 اعلیٰ فیکلٹی ممبران کی شناخت کی گئی۔ دو گروپوں کی ورکشاپ ایک گہرے تربیتی مرحلے کا آغاز ہے، جس کے نتائج آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر اجتماعی علم کی بنیاد میں نمایاں تعاون کے لئے تیار ہیں۔

وزیرموصوف  نے امرت گیان کوش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ذخیرہ سے زیادہ ہے - یہ حکمرانی کی تربیت میں خود انحصاری کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ تیار کردہ وسائل فیکلٹی کو ہندوستان کے منفرد انتظامی چیلنجوں سے نمٹنے کے دوران اپنی تدریس کو عالمی معیار کے مطابق کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سیکھنے کے مواقع کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، ساتھیوں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اداروں کے ساتھ حاصل کردہ بصیرت کا اشتراک کریں۔ وزیر موصوف نے یقین ظاہر کیا کہ ورکشاپ میں تیار کردہ اختراعی کیس اسٹڈیز اور تدریسی طریقوں سے ہندوستان میں حکمرانی کی تربیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003W1C5.jpg

اپنی اختتامی تقریر میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ورکشاپ کے انعقاد میں کیپسٹی بلڈنگ کمیشن کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس پہل کے نتائج عوامی نظم و نسق کے نظام کو مضبوط بنانے اور ہندوستان کی صلاحیت سازی کے ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا، ‘‘یہ اقدام گورننس کے معیار کو بہتر بنانے اور بااختیار ہندوستان 2047 کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے عوامی منتظمین کو تیار کرنے کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کی مثال ہے۔’’

ایڈوانسڈ کیس رائٹنگ اینڈ ٹیچنگ ورکشاپ گورننس میں عمدگی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے۔ اس پہل کے ذریعے، صلاحیت سازی کمیشن کا مقصد اساتذہ کو بااختیار بنانا اور ہندوستان بھر میں عوامی انتظامیہ کی تربیت کے معیار کو بڑھانا ہے۔

اس پروگرام میں کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن، کرم یوگی بھارت، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک انسٹی ٹیوٹ اور اسٹینفورڈ لیڈرشپ اکیڈمی فار ڈیولپمنٹ کے پروگرام ٹرینرز نے شرکت کی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش

U     NO     3711


(Release ID: 2082647) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi