وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری پوشن شکتی نرمان (پی ایم پوشن) اسکیم کے تحت ‘سامان کی لاگت’ میں اضافہ

Posted On: 09 DEC 2024 8:57PM by PIB Delhi

پی ایم پوشن اسکیم ایک مرکز کی اسپانسر شدہ اسکیم ہے، جس کے تحت 10.24 لاکھ سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں تمام اسکولی دنوں میں بالوتیکا اور کلاس 1 سے 8 میں پڑھنے والے 11.70 کروڑ طلبہ کو گرم پکا ہوا کھانا پیش کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد غذائی امداد فراہم کرنا اور طلبہ کی اسکول میں شرکت کو بڑھانا ہے۔

پی ایم پوشن اسکیم کے تحت، کھانا پکانے کے لیے درکار مندرجہ ذیل اشیا کی خریداری کے لیے ‘سامان کی قیمت’ فراہم کی جاتی ہے:

 

سامان

فی طلبہ کھانے کی مقدار

بال واٹیکا اور پرائمری

اپر پرائمری

دالیں

20 gm

30 gm

سبزیاں

50 gm

75 gm

تیل

5 gm

7.5 gm

مصالحہ جات اور مصالحہ جات

ضرورت کے مطابق

ضرورت کے مطابق

ایندھن

ضرورت کے مطابق

ضرورت کے مطابق

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وزارت محنت کے محکمہ کا لیبر بیورو پی ایم پوشن باسکٹ کے تحت ان اشیاء  افراط زر کا ڈیٹا فراہم کرتا ہے جو صارف قیمت انڈیکس – دیہی مزدوروں(سی پی آئی-آر ایل) کی بنیاد پر ہوتا ہے، جو پی ایم پوشن کے سی پی آئی انڈیکس کے مطابق مرتب کیا جاتا ہے اور اسی کے مطابق پی ایم پوشن باسکٹ کے لیےسی پی آئی انڈیکس تیار کیا گیا ہے۔ سی پی آئی۔ آر ایل لیبر بیورو، چندی گڑھ کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے جو ملک کے 20 ریاستوں میں پھیلے ہوئے 600 گاؤں کے نمونوں سے ماہانہ قیمتوں کےاانداراج  سے جمع کیا گیا ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔

محنت کے محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ انفلیشن کے  انڈیکس کی بنیاد پر حکومت ہند کے وزارت تعلیم نے ‘سامان کی قیمت’ میں 13.70؍فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ مادی قیمت کو 01.12.2024 سے پرائمری اور بال واٹیکا کلاسوں کے لیے 5.45 روپے سے بڑھا کر 6.19 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ اپر پرائمری کلاسزکے لیے 8.17 روپے سے بڑھا کر 9.29 روپے کر دیا گیا ہے۔ مالی سال24-2023 کے دوران  سامانوںکی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکی ہے، اس لیے پی ایم پوشن باسکٹ میں شامل اشیاء کی  افراط زر کی قیمتوں کو مالی سال23-2022(45؍فیصد) اور مالی سال24-2023 (74؍فیصد) کے لیے سامانوں قیمت  میں اضافے کے حساب سے مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس اضافے کی بنا پر مرکزی حکومت مالی سال25-2024 میں 425.62 کروڑ روپے کا اضافی خرچ برداشت کرے گی۔

نئے نرخ تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں(یو ٹی ایز) پر نافذ ہوں گے۔ یہ مادی قیمت کے نرخ کم از کم لازمی نرخ ہیں، تاہم، ریاستیں / مرکزی زیر انتظام علاقے اپنے مقرر کردہ حصے سے زیادہ تعاون کرنے کے لیے آزاد ہیں، کیونکہ کچھ ریاستیں؍ مرکزی زیر انتظام علاقے پی ایم پوشن اسکیم کے تحت بہتر غذائیت کے ساتھ کھانے فراہم کرنے کے لیے اپنے وسائل سے اپنے کم از کم لازمی حصے سے زیادہ تعاون کر رہے ہیں۔

سامانوں کی لاگت کے علاوہ، حکومت ہند فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعے تقریباً 26 لاکھ  میٹرک ٹن  غذائی اناج فراہم کرتا ہے۔ حکومت ہند اناج کی 100؍فیصد قیمت برداشت کرتی ہے جس میں تقریباً سبسڈی بھی شامل ہے۔ سالانہ 9000 کروڑ روپے اور ایف سی آئی ڈپو سے اسکولوں تک اناج کی 100؍فیصد نقل و حمل کی لاگت بھی حکومت ہند برداشت کرتی ہے۔ اسکیم کے تحت کھانے کے اناج کی قیمت سمیت تمام  سامانوں کو شامل کرنے کے بعد بال واٹیکا اور پرائمری کلاسز کے لیے 11.54 روپے اور اپر پرائمری کلاسز کے لیے 16.74 روپے فی کھانے کی لگ بھگ قیمت آتی ہے۔

 

 

********************

 

 

ش ح-م ع ن۔ف ر

U No.3713


(Release ID: 2082601) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi