وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نیا قومی مخطوطات مشن

Posted On: 09 DEC 2024 5:39PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بتایا ہے کہ وزارت ثقافت نے 2003 میں 10ویں پانچ سالہ منصوبہ کے دوران ہندوستانی مخطوطات تک رسائی کو دستاویزی بنانے، محفوظ کرنے اور اسے فروغ دینے کے لیے قومی مشن برائے مخطوطات(این ایم ایم) قائم کیا۔ اس اسکیم کا جائزہ ماہرین کی ایک کمیٹی نے لیا، جس نے اسے وزارت کی طرف سے وسیع تر رسائی اور براہ راست نگرانی کے ساتھ جاری رکھنے کی سفارش کی۔ قومی مشن برائے مخطوطات اس وقت اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس کے تحت ایک یونٹ کے طور پر کام کرتا ہے، جس کے لیے تنظیم کو فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ این ایم ایم مخطوطات کے تحفظ اور ڈیجیٹائزیشن کے لیے آئی جی این سی اےکے تعاون کے ساتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ ڈیجیٹائزڈ مخطوطات https://www.pandulipipatala.nic.in پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

مخطوطات کے ضائع ہونے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، این ایم ایم مختلف طریقوں کو استعمال کرتا ہے جیسے کہ لیمینیشن، بحالی، اور مخطوطات کو ختم کرنا۔ حفاظتی تحفظ کے مختلف پہلوؤں کے لیے تربیت کی پیشکش کی جاتی ہے۔ مینو اسکرپٹ ریسورس سینٹرز(ایم آر سیز) اور مینو اسکرپٹ کنزرویشن سینٹرز (ایم سی سیز) علاقائی اور موضوعاتی مجموعہ اور تحفظ کے خلا کو دور کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ح ۔رض

U-3704


(Release ID: 2082571) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil