قومی انسانی حقوق کمیشن
انسانی حقوق کے دن کے موقع پر این ایچ آر سی، انڈیا کی قائم مقام چیئرپرسن، محترمہ وجیہ بھارتی سیانی کا پیغام
Posted On:
09 DEC 2024 5:24PM by PIB Delhi
‘‘انسانی حقوق کے دن کے موقع پر، میں تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ یہ اہم دن، جو1950 سے ہر سال 10 دسمبر کو منایا جاتا ہے، 1948 میں اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ(یو ڈی ایچ آر)کو اپنانے کی یاد مناتا ہے۔ہندوستان کے لیے یہ دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ ہندوستانی نمائندگان نے اس تاریخی دستاویز،جو عزت، انصاف اور مساوات کے انسانیت کے لیے مشترکہ عزم کااظہار کرتا ہے، کا مسودہ تیار کرنے میں اہم تعاون پیش کیا ہے۔’’
انسانی حقوق کا دن ایک طاقتور یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ ہر فرد ناقابل تنسیخ حقوق کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ اس سال کاموضوع — ‘‘ہمارے حقوق، ہمارا مستقبل، ابھی’’— اس یقین کو تقویت دیتا ہے کہ انسانی حقوق صرف ایک آرزو نہیں ہے، بلکہ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے افراد اور برادریوں کو بااختیار بنانے کا ایک عملی ذریعہ ہے۔ انسانی حقوق کی تبدیلی کی صلاحیت کو اپناتے ہوئے، ہم ایک ایسی دنیا بنا سکتے ہیں جو زیادہ پرامن، مساویانہ اور پائیدار ہو۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی کارروائی کو دوبارہ متحرک کیا جائے اور انسانی وقار م سےجڑے مستقبل کے لیے متحرک ہوا جائے۔
آج، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی انحطاط، دہشت گردی اور ملکوں کےحدود کے اندر اور اس سے باہر تنازعات جیسے پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا ہے، جو انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کو آگے بڑھاتے رہتے ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اجتماعی عالمی اقدام کی ضرورت ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پیش رفت اور ترقی کے ثمرات سب کو یکساں طور پر ملیں۔ ہندوستان بہت پہلے دکھا چکا ہے کہ یہ خیال‘وسودھیو کٹمبکم’ یعنی‘دنیا ایک خاندان ہے’ کے عقیدے پر عمل کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ہندوستان کاقومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، انسانی حقوق کی بات چیت کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہےاور ہمدردی،رحم اور انسانی وقار کے احترام کی ہندوستان کی بھرپور تہذیبی اخلاقیات پر روشنی ڈالتا ہے۔ کمیشن ہندوستان کے اندر اور پوری دنیا میں انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہےاور دوسرے قومی انسانی حقوق کے اداروں، خاص طورپر گلوبل ساؤتھ میں، کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ اپنی صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے، این ایچ آر سی گزشتہ تین دہائیوں کے دوران انسانی حقوق کے مختلف خدشات کو حل کرنے کے اپنے وسیع تجربے کا استعمال کرتا ہے۔
انسانی حقوق کے دن کے اس پروقار موقع پر، میں این ایچ آر سی، ہندوستان کی جانب سے، اس موقع پر ہر فرد سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ ‘سروے بھونتو سُکھینہہ’یعنی‘سب کے لیے خوشیاں ہوں’کی تہذیبی اقدار کے مطابق ملک میں انسانی حقوق کی ثقافت کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔
پروٹیکشن آف ہیومن رائٹس ایکٹ کے اصولوں کی رہنمائی میں، جو کہ ہندوستان کے آئین اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ دونوں کی اقدار اور روح کی عکاسی کرتا ہے، کمیشن نے ہرشخص کے حقوق اور وقارکے تحفظ کے لیے سبھی کو حوصلہ دینے اور بااختیار بنانے کی خاطر انتھک کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
*************
(ش ح ۔ا ك۔ن ع(
U.No 3682
(Release ID: 2082426)
Visitor Counter : 13