عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کا6 واں پروگرام نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی )، مسوری میں شروع ہوا


سری لنکا کی اہم وزارتوں کی نمائندگی کرنے والے مڈ-لیول  40 سول سرونٹ پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں

Posted On: 09 DEC 2024 3:08PM by PIB Delhi

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی ) نے پیر کو سری لنکا کے مڈ- کریئر کے سرکاری ملازمین کے لیے 6 ویں صلاحیت سازی کے پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ دو ہفتے کا پروگرام، 9 دسمبر 2024 سے 20 دسمبر 2024 تک منعقد کیا جا رہا ہے  اور اس میں سری لنکا سے 40 مڈ- کریئر کے سرکاری ملازمین کی میزبانی کی جا رہی ہے، جو ڈویژنل سیکرٹریز، اسسٹنٹ ڈویژنل سیکرٹریز، ضلعی سیکرٹریز، وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن ، وزارت داخلہ، وزارت زراعت اور لائیوسٹاک، وزارت صحت اور سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن (ایس ایل آئی ڈی) اور دیگر کے اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AIUN.jpg

 

ڈاکٹر سریندر کمار باگڈے، آئی اے ایس، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے سیشن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے تمام شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا، ان میں متنوع اور متوازن نمائندگی کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پروگرام گورننس اور انتظامیہ کے بارے میں ایک جامع تفہیم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں مختلف شعبوں میں ہندوستان کے بہترین طریقوں کو بانٹنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AGRR.jpg

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سیشنز کا مقصد بنیادی انتظامیہ، صحت کی دیکھ بھال میں پالیسی فریم ورک اور عوامی انتظامیہ جیسے اہم شعبوں میں بصیرت فراہم کرنا ہے۔ مباحثے میں کامیاب ماڈلز کی نمائش کی جائے گی جو شرکاء کے لیے قابل قدر مظاہرے کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ گورننس کو تبدیل کرنے میں ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (ا ے آئی) کے کردار پر ایک اضافی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے ہندوستان کے فضلہ کے بندوبست کے نظام کی مضبوطی پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر شہری علاقوں میں، اور غیر بایوڈیگریڈیبل کچرے کے موثر ہینڈلنگ پر، جسے سیکھنے کے تجربے کے حصے کے طور پر شیئر کیا جائے گا۔

اختتام پر، ڈاکٹر باگڈے نے پروگرام کے دوران اور مستقبل کے تعاون میں افسران کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کی، ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر اے پی سنگھ، اسسٹنٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر این سی جی جی نے تقریب کے دوران پروگرام کا ایک جائزہ پیش کیا۔ دو ہفتے کے پروگرام میں بہت سارے سیشن شامل ہیں جن میں گورننس کی بدلتی ہوئی مثال، ای آفس، آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا، آر ای آر اے ، موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات، آدھار جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ شرکاء فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف آر آئی)، ضلع انتظامیہ غازی آباد، سائبر سیکورٹی سیل نوئیڈا، اے ڈی ڈی وی ای آر بی  گلوبل روبوٹکس کمپنی، گریٹر نوئیڈا، پی ایم گتی شکتی انوبھوتی کیندر، بھارت منڈپ، پردھان منتری سنگھرالیہ اور تاج محل کے دورے میں بھی شامل ہوں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ این سی جی جی  نے اب تک سری لنکا سے 214 سینئر افسران کو تربیت دی ہے۔ نیشنل سنٹر فار گڈ گورننس، جو 2014 میں قائم کیا گیا تھا، ہندوستان اور دیگر ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کا پابند ہے۔ برسوں کے دوران، مرکز نے 34 ممالک جیسے کہ ملائیشیا، عمان، گیانا، ایل سلواڈور، کوسٹا ریکا بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹیریا، صومالیہ، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، مڈغاسکر، فجی، موزمبیق اور کمبوڈیا سمیت دیگر کے افسران کو کامیابی سے تربیت دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NJLD.jpg

پروگرام کو ڈاکٹر اے پی سنگھ، ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری، این سی جی جی  میں ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر اور فیکلٹی، جناب  سنجے دت پنت، پروگرام اسسٹنٹ، مونیشا، وائی پی  اور این سی جی جی  ٹیم کی طرف سے منظم کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م ۔ ج

U. No. 3671


(Release ID: 2082351) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil