اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فولاد کی درآمدات پر کاربن ٹیرف کا نفاذ

Posted On: 06 DEC 2024 6:00PM by PIB Delhi

 اسٹیل اور بھاری صنعت کے وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے پیش نظر مختلف اقدامات کئے ہیں، جن میں ڈی کاربنائزیشن اور ای یو کے ذریعے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم (سی بی اے ایم) کا آغاز شامل ہے جو کہ قومی اسٹیل پالیسی کے باضابطہ نظرثانی پر منحصر نہیں ہے۔

شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد، حکومت نے اسٹیل سیکٹر کی گرین ٹرانزیشن کے لیے ایک فریم ورک اور ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ توانائی کی کارکردگی اور عملی  کارکردگی کے لئے دیگر پالیسی اقدامات میں اسٹیل کے شعبے میں گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور استعمال کے لیے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن، اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی 2019 کا نوٹیفکیشن اور موٹر وہیکلز اسٹیل مینوفیکچرنگ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے اور (وہیکل سکریپنگ کی سہولیات کا کام)ا سٹیل کی تیاری کے عمل میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے رولز 2021 شامل ہیں،تاکہ اسٹیل کی تیاری کے عمل میں کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔ اسٹیل کی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لیے نیشنل اینہانسڈ انرجی ایفیشنسی مشن کے تحت کارکردگی، کامیابی اور تجارت (پی اے ٹی) اسکیم کا نفاذ اسٹیل صنعت کو توانائی کی کھپت وغیرہ کو کم کرنے کے لئے متحرک کرتا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش


(Release ID: 2082289) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil