مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے ریاست کے ذریعے نافذ کیے جارہے مکانات اور شہری شعبے کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

Posted On: 07 DEC 2024 9:03PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری اُمور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال  نے ،7 دسمبر 2024 کو ہوٹل نووٹل ، وجے واڑہ میں حکومت آندھرا پردیش کے بلدیاتی  انتظامیہ اور شہری ترقی کے محکمے کے وزیر جناب پونگورو نارائن ، محکمہ بجلی کے وزیر جناب گوٹیپتی روی کمار اور محکمہ مکانات کے  وزیر جناب کولورو پارتھا سارتھی کے ساتھ  آندھرا پردیش میں مکانات اور شہری اسکیموں کا جائزہ لیا گیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11111114FQO.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/222222222EESN.jpeg

مرکزی وزیر نے ریاست کے ذریعہ نافذ کیے جا رہے مکانات اور شہری شعبے کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران سینئر ریاستی عہدیداروں نے امرت ، اسمارٹ سٹی ، پی ایم اے وائی (یو)، این یو ایل ایم ، پی ایم سواندھی ، ایس بی ایم اور میٹرو ریل پروجیکٹوں جیسی مختلف فلیگ شپ اسکیموں میں ریاست کی پیش رفت پر پرزینٹیشن دیا ۔

ایس بی ایم میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ، مرکزی وزیر نے صاف کیے گیے استعمال شدہ پانی کے استعمال کی نگرانی پر زور دیا ۔ انہوں نے پروسیس شدہ فضلہ جیسے فضلہ سے توانائی اور فضلہ سے کھاد کے استعمال کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

پی ایم اے وائی (یو) کے حوالے سے انہوں نے پی ایم اے وائی (یو)-1.0 کے تحت پہلے سے منظور شدہ مکانات کو مکمل کرنے اور لے آؤٹ میں بنیادی ڈھانچے کو بھی مکمل کرنے کی صلاح  دی ہے ۔ ریاستی حکام نے بتایا ہے کہ وہ مذکورہ کاموں کو مکمل کرنے کے  لیے قرض کی منظوری کے واسطے ایچ یو ڈی سی او (ہڈکو) کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

مکانات ، شہری اور بجلی کے محکمے کے لیے ریاست کی طرف سے پیش کردہ مالی ضروریات کے بارے میں ، وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ حکومت اگلے بجٹ میں اس پر غور کرے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ش۔ ع ن

 (U: 3654)


(Release ID: 2082264) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Punjabi