شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
اشٹ لکشمی مہوتسو میں سرمایہ کاروں کی خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا
اشٹ لکشمی مہوتسو شمال مشرقی خطہ کی درخشاں ٹیکسٹائل صنعت، فنی دستکاری اور منفرد جغرافیائی نقشے والی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے
Posted On:
07 DEC 2024 10:02PM by PIB Delhi
شمال مشرق کی آٹھ ریاستیں، جنہیں اکثر 'اشٹ لکشمی' یا خوشحالی کی آٹھ شکلیں کہا جاتا ہے، ہندوستان کے ثقافتی، سماجی اور اقتصادی تانے بانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اشٹ لکشمی مہوتسو خطے کی درخشاں ٹیکسٹائل صنعت، فنی دستکاریوں اور منفرد جغرافیائی نقشے والی (جی آئی) مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
درخشاں اشٹ لکشمی مہوتسو نے ایک خصوصی سرمایہ کار میٹنگ کی میزبانی کی جس میں ریاستی حکومت کے عہدیداروں، مرکزی حکومت کے عہدیداروں، کاروباریوں، کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کے ایک ممتاز گروپ اکٹھا ہوئے۔ بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد بات چیت کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا اور ہندوستان کے شمال مشرقی خطے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کے مطابق اختراعی تعاون کو فروغ دینا تھا۔
یہ میٹنگ ایک اہم پلیٹ فارم تھا، شمال مشرقی ہندوستان میں زراعت، دستکاری، ہینڈ لوم، سیاحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور فروغ دینے کے لیےاس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت ( ڈی پی آئی آئی ٹی) ایم ڈی او این ای آر اور ریاستی حکومتوں کے کئی اعلیٰ افسران نے اپنی موجودگی سے اس تقریب کو رونق بخشی۔
تقریب کی اہم جھلکیاں:
- سرمایہ کاری کی اختراعی حکمت عملی: رہنماؤں نے علاقائی چیلنجوں سے نمٹتے ہوئے منافع میں اضافہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور اختراعی کاروباری ماڈلز کے بارے میں خیالات کا اشتراک کیا۔
- باہمی تعاون کے مواقع: ریاستوں نے اپنی سرمایہ کاری کے مواقع کو سامعین کے سامنے پیش کیا، جس میں اسٹریٹجک شراکت داری اور ہم آہنگی کے امکانات کو اجاگر کیا۔
- کاروبار میں ثقافتی انضمام: شمال مشرقی ہندوستان کے بھرپور ورثے کو اقتصادی ترقی کو حاصل کرتے ہوئے ثقافتی جڑوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جدید کاروباری طریقوں میں ضم کرنے پر زور دیا گیا۔
تقریب میں ریاستی پرزنٹیشن پیش کی گئیں جو ان کی متعلقہ ریاستوں میں دستیاب سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالتی ہیں۔ اس کے بعد ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ ریاستی حکومتوں کی ون ٹو ون بی 2 جی میٹنگیں منعقد کی گئیں۔
اشٹ لکشمی مہوتسو وراثت اور اختراع کے درمیان ہم آہنگی کو اجاگر کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات میں خوشحالی وسیع پیمانے پر مشترک ہو۔میٹنگ نے مجموعی طور پر 2326 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے منصوبے حاصل کیے، جو ہندوستان کے درخشاں شمال مشرق میں سرمایہ کاروں کو پیش کیے جانے والے بے پناہ امکانات کی نشاندہی کرتا ہے۔
*****
ش ح۔م د۔ ش ت
U-No. 3650
(Release ID: 2082250)
Visitor Counter : 19