بجلی کی وزارت
وزیر توانائی،حکومت ہندکے ذریعہ آندھرا پردیش کے توانائی اور شہری ترقی کے شعبہ کاجائزہ
Posted On:
08 DEC 2024 8:57PM by PIB Delhi
توانائی اور ہاؤسنگ اورشہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے 7 دسمبر 2024 کو وجے واڑہ میں ریاست آندھرا پردیش کے لیے شہری ترقی، ہاؤسنگ اور توانائی شعبے کی اسکیموں کا جائزہ لیا۔
جائزہ میٹنگ میں توانائی کے وزیر جناب گوٹی پتی روی کمار، میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے وزیر جناب پونگورو نارائنا اور آندھرا پردیش حکومت کے ہاؤسنگ، آئی اینڈ پی آر کے وزیر جناب کولسو پارتھا سارتھی بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں ریاستی حکومت کے سینئر افسران اور حکومت کے افسران نے بھی شرکت کی اور اور فائنانس کارپوریشن (پی ایف سی) کے عہدیداروں کے ساتھ ہندوستان کی حکومت کے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور وزارت توانائی کے شعبہ کے سینئر افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔
میٹنگ کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں بجلی کی پیداوار، سپلائی اور تقسیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، جدید ترسیل سیکٹر اسکیم ( آر ڈی ایس ایس ) کے تحت کاموں کی انجام دہی سے متعلق مسائل، ریاست کی موجودہ ضروریات اور ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیز ریاست نے سی آئی ایل کے ذریعہ مجوزہ تھرمل پاور پلانٹ سے بجلی مختص کرنے، شکتی پالیسی کے تحت تلچر کانوں سے کوئلے کے لنکیج کا استعمال کرنے، سریکاکولم میں تھرمل پاور اسٹیشن کے لیے کوئلے کی کنکٹیوٹی ، پرانے تھرمل یونٹس کی جدید کاری کے لیے تعاون، وی جی ایف اسکیم کے تحت تعاون کی درخواست کی۔ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس ) کے لیے اور ایس ای آئی ایل اور ایم سی ایل کے درمیان ایندھن کی فراہمی کے موجودہ معاہدہ کے تحت رعایتی کوئلہ مختص کرنے کی بھی درخواست کی۔
عزت مآب وزیر توانائی نے اپنے خطاب میں آندھرا پردیش ریاست کا جائزہ لینے کے لیے وجئے واڑہ کے دورے کے لیے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ریاست کے خدشات سےبھی آگاہ کیا۔ مزید، یہ تبصرہ کیا کہ ریاست اس شعبے میں تمام تر بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
اپنے خطاب میں توانائی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے میٹنگ میں تمام معززین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ان کے دورے سے مسائل کے حل اور نئے اقدامات کی نشاندہی میں مدد ملے گی جو ریاست کے شہریوں کے لیے خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے بجلی کی تقسیم کے شعبے میں بہتری لانے اور بجلی کی تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں آر ڈی ایس ایس کے کردار پر روشنی ڈالی اور ریاست کو مشورہ دیا کہ وہ آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں کو تیزی سے نافذ کرے۔ انہوں نے ریاست کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری اداروں کو ترجیح دیتے ہوئے مرحلہ وار طریقے سے اسمارٹ میٹرنصب کرنے کا کام شروع کرے۔ عزت مآب وزیر نے تھرمل پاور پلانٹس سے متعلق آر ڈی ایس ایس، بی ای ایس ایس اور کوئلے کی کنکٹیوٹی کے مسائل پر بھی تعاون کا یقین دلایا۔
مرکزی وزیر توانائی نے ریاست کی مجموعی ترقی میں حکومت ہند کی مسلسل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اور ریاست کے لوگوں کی بہتری کی خواہش ظاہر کی ۔
*****
ش ح۔ مد۔ ش ت
U-No. 3643
(Release ID: 2082228)
Visitor Counter : 21