کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

 بھارت  اور ناروے  کے درمیان گہری اقتصادی شراکت داری قائم ہے، کاروباری تعاون کے چیلنجوں سے نمٹنے اور  تمام شعبوں کی ترقی کے مواقع تلاش کرنے کا عزم  


جناب پیوش گوئل نے آئندہ    وزارتی میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان ایک اسٹارٹ اپ  پل کےآغاز  کی تجویز پیش کی

Posted On: 08 DEC 2024 9:32PM by PIB Delhi

 بھارت -ناروے بزنس فورم کا آج ممبئی میں انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری(سی آئی آئی) نے محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت(ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت تجارت و صنعت، حکومت ہند کے اشتراک سے کیا تھا۔ فورم نے پالیسی سازوں، صنعت کے رہنماؤں، اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ یکجا کیا تاکہ ترجیحی شعبوں میں  بھارت-ناروے کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ایک کھلی بات چیت کی صدارت بھارت کے کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کی۔ اس  اجلاس  کے دوران مختلف کلیدی مسائل اٹھائے گئے جن میں ریگولیٹری چیلنجز، سرکاری خریداری (پبلک پروکیورمنٹ) کے خدشات اور تمام شعبوں میں کوالٹی  کے معیارات کی تعمیل شامل ہے۔ اہم شعبوں جیسے سمندری، جہاز رانی، توانائی، فوڈ پروسیسنگ، لاجسٹکس، تیل اور گیس، قابل تجدید توانائی اور سرکلر اکانومی کے مسائل وزیر موصوف کے سامنے پیش کیے گئے۔ جناب پیوش گوئل نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ اجتماعی طور پر ان خدشات  اورمسائل کو دور کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے اگلی وزارتی میٹنگ کے دوران ناروے اور ہند کے درمیان ایک اسٹارٹ اپ پل آغاز کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔  ناروے کےسفیر نے تجویز پیش کی کہ یہ اقدام اگلے سال انڈو نارڈک سمٹ کے دوران شروع کیا جا سکتا ہے۔ بات چیت کے بعد محترمہ سیسیلی مائیرستھ، ناروے کی وزیر تجارت اور صنعت کی طرف سے ایک ویڈیو پیغام  مشترک کیا گیا ، جنہوں نے گول میزکانفرنس  کے بعد کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور ٹی ای پی اے معاہدے کے تحت ناروے کی کمپنیوں کے ہندوستان میں ترقی کرنے کے امکانات کو اُجاگر کیا۔  اجلاس  کا اختتام  جناب  پیوش گوئل کے تبصروں کے ساتھ ہوا جس میں انہوں نے بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے ملک کی زبردست قیمت کی تجویز پر زور دیتے ہوئے ہندوستان کے مضبوط سرمایہ کاری کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔انہوں نے ہندوستان کے اسٹریٹجک فوائد پر روشنی ڈالی:ایک نوجوان، متحرک افرادی قوت، مضبوط جمہوری ادارے، بڑھتی ہوئی صارف منڈی، اور فیصلہ کن قومی قیادت۔ مزید برآں، اس نے ہندوستان کو ایک پرکشش عالمی سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر اجاگر کیا، ناروے کی کمپنیوں کو نہ صرف گھریلو مواقع کے لیے بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ کی توسیع کے لیے ایک لانچ پیڈ کے طور پر مقامی ہنر سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی گئی۔

قبل ازیں،ڈی پی  آئی آئی ٹی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ گرنیت تیج نے فورم کا آغاز کیا اور بھارت-ناروے کی بڑھتی ہوئی شراکت داری پر روشنی ڈالی، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت پر زور دیا جو 1.1 بلین  امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور ناروے ہندوستان کے 33ویں سب سے بڑے سرمایہ کار کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے تعاون کے شعبوں پر زور دیا، بشمول نیلی معیشت( بلیو اکانومی)، سبز ہائیڈروجن، قابل تجدید توانائی، ماہی گیری، اور پانی کا انتظام، جبکہ ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ناروے کے بڑھتے ہوئے کردار کا ذکر کیا۔بھارت اور یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے درمیان حال ہی میں دستخط شدہ تجارتی اور اقتصادی شراکت کے معاہدے (ٹی ای پی اے) کو اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر سراہا گیا۔

 بھارت  میں ناروے کی سفیرعزت مآب محترمہ مے ایلن سٹینر نے ٹی ای پی اے کو دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی اپنی صلاحیت کو اجاگر کیا۔  انہوں نے 2025 تک ٹی ای پی اے کی توثیق کرنے کے ناروے کے منصوبوں کا  ذکر کیا اور قابل تجدید توانائی، سمندری صنعت، آب و ہوا اور پائیداری جیسے شعبوں پر توجہ دی۔ سفیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ ناروے 2025 میں ہند۔ ناروے سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

فورم میں انوویشن ناروے کی جانب  سے بزنس کلائمیٹ سروے کا ایک پریزنٹیشن پیش کیا گیا، جس نے  بھارت میں ناروے کی کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا خاکہ پیش کیا۔ بہت سی کمپنیوں نے ہندوستان کے بہتر ہوتے ہوئے کاروباری  ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک میں کام کو وسعت دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس فورم نے ہندوستانی اور ناروے کی صنعتوں کے درمیان تعمیری مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا، جو توانائی، سمندری اور پائیداری جیسے شعبوں میں ہم آہنگ اور مشترکہ چیلنجوں کو تلاش کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ شرکاء نے تعاون کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کو بڑھانے اور جدت طرازی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارت -ناروے بزنس فورم شراکت داری کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی اور ترقی کے حصول کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ت ۔رض

U-3641

                          


(Release ID: 2082227) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Marathi , Hindi