الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جیتن پرساد، چوتھے بھارت انٹرنیٹ گورننس فورم (آئی آئی جی ایف) کا افتتاح کریں گے


دوہزار چوبیس  کا بھارت انٹر نیٹ گورننس فورم (آئی آئی جی ایف) ایک محفوظ اور جامع ڈیجیٹل مستقبل کے لیے  ڈیجیٹل خلیج کو ختم کرنے، ذمہ دارانہ مصنوعی ذہانت(اے آئی)، اور پائیدار انٹرنیٹ پر مرکوز ہوگا

Posted On: 08 DEC 2024 5:40PM by PIB Delhi

بھارت انٹرنیٹ گورننس فورم(آئی آئی جی ایف) 2024 کا انعقاد 9 اور 10 دسمبر 2024 کو بھارت منڈپم کنونشن سینٹر، پرگتی میدان، نئی دہلی میں ہوگا۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی) کی حمایت سے، یہ بھارت کی کثیر شراکت دار کمیونٹی کا ایک اقدام ہے جس کا مقصد انٹرنیٹ گورننس کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لینا، بامعنی مکالمے کو فروغ دینا  اور عالمی ڈیجیٹل منظرنامے میں بھارت کی قیادت کو اجاگر کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001058F.jpg

اس تقریب کا افتتاح الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  نیز تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب جیتن پرساد کریں گے۔ان کے ہمراہ  وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن بھی موجود ہوں گے۔

2021، 2022، اور 2023 میںآئی آئی جی ایف کے کامیاب ہائبرڈ ایڈیشنز کے بعد، چوتھا ایڈیشن ’بھارت کے لیے انٹرنیٹ گورننس میں جدت‘ کے موضوع کے تحت منعقد کیا جائے گا۔ یہ فورم ڈیجیٹل خلیج کو پاٹنے، آن لائن ماحول میں اعتماد اور تحفظ کو بڑھانے  اور قوم کی تعمیر کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال پر توجہ مرکوز کرے گا، جس دوران ایک محفوظ، جامع، اور اخلاقی طور سے حکمرانی شدہ انٹرنیٹ کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔

آئی آئی جی ایف 2024 کے اہم نکات:

آئی آئی جی ایف2024  ایک محفوظ، جامع، اور پائیدار ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا۔ مباحثے کا مرکز روابط کی بااختیاری پر ہوگا، جو ڈیجیٹل خلیج کو ختم کرنے کے لیے بہتر رسائی، شمولیت، اور ڈیجیٹل حقوق پر زور دیتا ہے۔ فورم قانونی اور ریگولیٹری فریم ورکز پر بھی غور کرے گا تاکہ ایسی متوازن اور ترقی پر مبنی پالیسیاں بنائی جا سکیں جو انٹرنیٹ گورننس کو مضبوط بنائیں۔

ایک اور اہم موضوع ’ذمہ دارانہ مصنوعی ذہانت‘  ہوگا، جو معاشرتی فائدے کے لیے مصنوعی ذہانت کے اخلاقی اور مؤثر استعمال کو فروغ دے گا۔

اس کے علاوہ  یہ ’ایک ہریالی اور پائیدار انٹرنیٹ کی تعمیر‘ ڈیجیٹل میدان میں توانائی کی بچت کی مشقوں اور ماحولیاتی استحکام کو اجاگر کرے گا، جبکہ یہ’اعتماد اور تحفظ‘ آن لائن ماحول میں سائبر سیکیورٹی کو بڑھانے اور صارفین کے اعتماد کو فروغ دینے کے اقدامات پر زور دے گا۔  یہ جامع مباحثے مختلف شعبوں کے متلعقہ فریقین کو متحد کریں گے تاکہ انٹرنیٹ گورننس میں موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

آئی آئی جی ایف: ایک محفوظ، جامع اور قابل رسائی ڈیجیٹل مستقبل کو یقینی بنانا

بھارت انٹرنیٹ گورننس فورم (آئی آئی جی ایف) اقوام متحدہ کے انٹرنیٹ گورننس فورم (یو این آئی جی ایف) کا بھارتی چیپٹر ہے، جو انٹرنیٹ سے متعلق عوامی پالیسی کے مسائل پر مکالمے کو فروغ دینے والا ایک عالمی پلیٹ فارم ہے۔ 2021 میں قائم ہونے والا آئی آئی جی ایف حکومت، سول سوسائٹی، صنعتوں، تکنیکی برادریوں، تھنک ٹینکس، اور صنعتی ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں کے درمیان باہمی مباحثے کو فروغ دیتا ہے۔ 14 رکنی کثیر شراکت دار کمیٹی کی حمایت سے، آئی آئی جی ایف  انٹرنیٹ کے مواقع کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے کام کرتا ہے۔

اپنے جامع اور اشتراکی انداز کے لیے مشہور، آئی آئی جی ایف  انٹرنیٹ کی پالیسیوں کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس میں سائبرسیکیورٹی، ڈیجیٹل شمولیت، ڈیٹا پرائیویسی  اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے موضوعات شامل ہیں۔

شرکاء ایونٹ کے لیے اندراج کر سکتے ہیں اور ایجنڈا دیکھ سکتے ہیں https://indiaigf.in/agenda-2/

******

ش ح۔ ش ا ر۔  ول

Uno-3638


(Release ID: 2082179) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil