بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندی تمام بھارتیوں کے دلوں میں بسی ہے، اور اس زبان کے ذریعے ہم گاندھی کے جذبے کے ساتھ پورے ملک کو صحیح معنوں میں متحد کر سکتے ہیں: شری سربانند سونووال


ہندی نے ہر دیگر زبان کو قبول کیا ہے، جو اس کی معنویت کی سب سے بڑی وجہ بن گئی ہے: جناب سربانند سونووال

ہمیں اس امر کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہندی ایک عالمی زبان بن جائے، ایک ایسی طاقت جو اسے پہلے سے ہی حاصل ہے: جناب سربانند سونووال

اس موقع پر پانچ سینئر ہندی پرچارکوں کو جنہوں نے جنوبی ریاستوں میں ہندی کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے، اعزاز سے نوازا گیا

Posted On: 07 DEC 2024 7:09PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ’دکشن بھارت ہندی پرچار سبھا‘، مدراس کے 83ویں اجلاس میں شرکت کی اور مہاتما گاندھی کانووکیشن ہال میں اجلاس سے خطاب کیا۔ تقریب کی صدارت دکشن  بھارت ہندی پرچار سبھا، مدراس کے صدر، مہمان خصوصی جناب وی مرلیدھرن نے کی۔ اس میں تقریباً 8000 طلباء نے شرکت کی جنہوں نے اپنا پروین اور وشارد امتحان دیا اور مدراس کے رینک ہولڈرز کو مبارکباد دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BN9F.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029CJB.jpg

شرکت کرنے والے دیگر افراد میں تمام جنوبی ریاستوں سے ایگزیکٹو کمیٹی، اکیڈمک کونسل کے ساتھ ساتھ گورننگ باڈی کے اراکین بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پانچ سینئر ہندی پرچارکوں کو جنہوں نے جنوبی ریاستوں میں ہندی کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے، اعزاز سے نوازا گیا۔ مزید برآں، جنوبی زبانوں تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں سے ہر ایک کے چار ادیبوں کو بھی گاندھی جی کی یکجہتی کی وژن کی علامت بناتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں دیگر اعزازات کے علاوہ ایم اے، ایم فل، پی ایچ ڈی، بی ایڈ اور پی جی ڈپلومہ کے طلباء کو ڈی بی ایچ پی سبھا کے شکشا پریشد کے چیئرمین جناب پی اوبیہ نے حلف دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DT8P.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NPI6.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر سونووال نے ملک کے اتحاد میں ہندی زبان کے تاریخی کردار پر روشنی ڈالی، جس پر گاندھی جی نے ہمیشہ زور دیا۔ انہوں نے اس موضوع پر بھی بات کی کہ کس طرح ہندی زبان نے دیگر علاقائی زبانوں میں سے ہر ایک کو قبول کرتے ہوئے کبھی دشمنی نہیں کی ہے۔ بلکہ ہندی نے دیگر علاقائی زبانوں کو تقویت ہی بخشی ہے۔

جناب سونووال نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بھارتی ہونے کی حیثیت سے ہندی کو عالمی زبان بنانے کی سمت میں کام کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جس کے لئے انہوں نے نوجوانوں کو انتہائی بامعنی انداز میں اپنا تعاون دینے کی تلقین کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3625


(Release ID: 2082025) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil