وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری نے عوام سے مسلح افواج کے پرچم دن فنڈ میں فراخ دلانہ حصہ ڈالنے کی اپیل کی


’’یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے خدمت گزار اور ریٹائرڈ سپاہیوں اور ان کے کنبوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں‘‘

Posted On: 07 DEC 2024 12:20PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور مسلح افواج کے پرچم دن (اے ایف ایف ڈی) فنڈ میں فراخ دلی سے حصہ ڈالیں۔ اس کو ملک کی اجتماعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خدمت گزار اور ریٹائرڈ فوجیوں کے ساتھ ساتھ ان کے کنبوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔ 7 دسمبر 2024 کو اے ایف ایف ڈی کے موقع پر X پر ایک ویڈیو پیغام میں رکشا منتری نے اس دن کو شہریوں کے لیے ایک موقع قرار دیا کہ وہ فوجیوں کے ناقابل تسخیر حوصلے، قربانی اور لگن کو تسلیم کریں اور ان بہادر سپاہیوں کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عزم تازہ دم کریں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا  کہ ’’ہمارے مسلح افواج ایک ناقابل تسخیر حفاظتی ڈھال کی طرح ہیں، جو ہر صورت حال میں ہمارے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں - نہ صرف بیرونی خطرات کے خلاف، بلکہ قدرتی آفات کے دوران بھی۔ ہمارے سپاہیوں کی قربانی اور نظم و ضبط ہر ہندوستانی کے لیے ایک تحریک کا ذریعہ ہے‘‘۔

حکومت کی جانب سے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے عزم کو دہراتے ہوئے، وزیر دفاع نے کہا کہ تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ بزرگ فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنی حصے داری ادا کریں، اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا تعاون فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی فلاح کے لیے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ سو ہاتھوں سے کمائے اور ہزار ہاتھوں سے عطیہ کرے۔

ہر سال اے ایف ایف ڈی (آرمڈ فورسز فلیگ ڈے) منایا جاتا ہے تاکہ ان سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے جو مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اور وہ فوجی جو سرحدوں پر بہادری سے لڑتے ہیں۔ وزارت دفاع کا سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ، جنگ میں بیوہ ہونے والی خواتین، شہید فوجیوں کے اہلِ خانہ اور سابق فوجیوں کی فلاح و بحالی کے لیے کام کر رہا ہے، جن میں معذور افراد بھی شامل ہیں۔ یہ محکمہ مالی امداد فراہم کرتا ہے تاکہ ان کی ذاتی ضروریات جیسے غریبوں کی امداد، بچوں کی تعلیم کے لیے امداد، آخری رسوم کے لیے امداد، طبی امداد اور یتیم یا معذور بچوں کے لیے امداد فراہم کی جا سکے۔

A group of men standing around a tableDescription automatically generated

فنڈ میں چندہ چیک، ڈی ڈی، این ای ایف ٹی یا آر ٹی جی ایس کے ذریعے درج ذیل بینک کھاتوں میں دیا جا سکتا ہے:

نمبر شمار

بینک کا نام اور پتہ

اکاؤنٹ نمبر

آئی ایف ایس سی کوڈ

1.

Punjab National Bank

Sewa Bhawan, RK Puram

New Delhi-110066

3083000100179875

PUNB0308300

2.

State Bank of India

RK Puram

New Delhi-110066

34420400623

SBIN0001076

3.

ICICI Bank

IDA House, Sector-4, RK Puram

New Delhi-110022

182401001380

ICIC0001824

******

ش  ح۔ ش ا ر ۔ م ر

U-NO. 3611


(Release ID: 2081899) Visitor Counter : 33