ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے ملک کے ان 28 اضلاع میں نئے نوودیا ودیالیوں کے قیام کو منظوری دی ہے جہاں یہ اسکول موجود نہیں تھے

Posted On: 06 DEC 2024 8:03PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیرِ قیادت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ملک کے ان علاقوں میں 28 نئے نوودیہ ودیالیاؤں (این ویز) کے قیام کی منظوری دے دی ہے جہاں ابھی تک یہ اسکول موجود نہیں ہیں، یہ اسکول نوودیہ ودیالیہ اسکیم (مرکزی شعبہ اسکیم) کے تحت قائم کیے جائیں گے۔ ان 28 این ویز کی فہرست منسلک ہے۔

28 این ویز کے قیام کے لیے مجموعی طور پر 2359.82 کروڑ روپے کی فنڈز کی ضرورت کا اندازہ ہے جو پانچ سالوں (25-2024 سے 29-2028 تک) کے دوران فراہم کی جائے گی۔ اس میں 1944.19 کروڑ روپے کی کیپیٹل اخراجات اور 415.63 کروڑ روپے کی آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔

اس منصوبے کو نافذ کرنے کے لیے انتظامی ڈھانچے میں اسامیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہوگی جو کہ 560 طلباء پر مشتمل ایک مکمل این وی کو چلانے کے لیے سمیتی کی مقرر کردہ ضوابط کے مطابق ہوگی۔ لہٰذا، 560 x 28 = 15680 طلباء کو فائدہ پہنچے گا۔ موجودہ ضوابط کے مطابق، ایک مکمل این وی 47 افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے اور اس طرح منظور شدہ 28 نوودیہ ودیالیے 1316 افراد کو براہ راست مستقل روزگار فراہم کریں گے۔ اسکول کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور متعلقہ سرگرمیاں بہت سے ہنر مند اور غیر ہنر مند کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔ اس کے رہائشی نوعیت کی وجہ سے، ہر نوودیہ ودیالیہ مقامی فروخت کنندگان کو ضروری سامان جیسے کہ کھانا، استعمال ہونے والی اشیاء، فرنیچر، تعلیمی مواد وغیرہ فراہم کرنے کے مواقع دے گا اور مقامی خدمات فراہم کرنے والے جیسے حجام، درزی، جوتی مرمت کرنے والے، صفائی اور سیکیورٹی سروسز کے لیے افراد کی ضرورت ہوگی۔

نوودیہ ودیالیے مکمل طور پر رہائشی، ہم جماعتی اسکول ہیں جو دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار بچوں کو بغیر ان کے خاندان کی سماجی و اقتصادی حالت کے لحاظ سے، کلاس VI سے XII تک معیاری جدید تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ ان اسکولوں میں داخلہ انتخابی امتحان کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ تقریباً 49,640 طلباء ہر سال کلاس VI میں داخلہ لیتے ہیں۔

اس وقت ملک بھر میں 661 منظور شدہ نوودیہ ودیالیے ہیں (جن میں 20 اضلاع میں بڑی تعداد میں ایس سی/ایس ٹی آبادی والے علاقوں میں دوسری این ویز اور 3 خصوصی این ویز شامل ہیں)۔ ان میں سے 653 این ویز فعال ہیں۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت، تقریباً تمام نوودیہ ودیالیوں کو پی ایم شری اسکولز کے طور پر متعین کیا گیا ہے، جو این ای پی 2020 کے نفاذ کی نمائندگی کرتے ہیں اور دوسرے اسکولوں کے لیے نمونہ اسکول کا کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اسکیم بہت سراہی گئی ہے اور ہر سال کلاس VI میں داخلے کے لیے طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں، نوودیہ ودیالیوں میں لڑکیوں (42 فیصد)  کے داخلوں کے ساتھ ساتھ ایس سی (24 فیصد)، ایس ٹی (20 فیصد)  اور او بی سی (39 فیصد) بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو یہ یقینی بناتا ہے کہ معیاری تعلیم سب کے لیے دستیاب ہو۔

نوودیہ ودیالیوں کے طلباء کی سی بی ایس ای کے تحت ہونے والے بورڈ کے امتحانات میں کارکردگی مسلسل سب سے بہترین رہی ہے۔ نوودیہ ودیالیوں کے طلباء انجینئرنگ، میڈیکل سائنس، مسلح افواج، سول سروسز وغیرہ کے مختلف شعبوں میں شہری بھارت کے بہترین ٹیلنٹ کے برابر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

ضمیمہ

 

نمبر شمار

ریاست کا نام

اس ضلع کا نام جس میں این وی کی منظوری دی گئی ہے

  1.  

 

 

 

اروناچل پردیش

 

اپر سبانسیری

  1.  

کرا دادی

  1.  

لیپا راڈا

  1.  

لوئر سیانگ

  1.  

لوہیت

  1.  

پکے-کیسانگ

  1.  

شی یومی

  1.  

سیانگ

  1.  

 

آسام

سونیت پور

  1.  

چرائیدیو

  1.  

ہوجائی

  1.  

مجولی

  1.  

جنوبی سلمارہ مناچار

  1.  

مغربی کاربیانگ لونگ

  1.  

 

 

منی پور

تھوبال

  1.  

کانگپوکی

  1.  

نونی

  1.  

کرناٹک

بیلاری

  1.  

مہاراشٹر

تھانے

  1.  

 

 

 

 

 

 

تلنگانہ

جگتیال

  1.  

نظام آباد

  1.  

کوٹھاگوڈیم بھدردری

  1.  

میڈچل ملکاجگیری

  1.  

محبوب نگر

  1.  

سنگاریڈی

  1.  

سوریا پیٹ

  1.  

مغربی بنگال

پوربا بردھمن

  1.  

جھارگرام

 

 

************

 

 

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 3600 )


(Release ID: 2081699) Visitor Counter : 43