سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ٹی روپڑ میں دو روزہ ایس ایم ایف 2024 کانفرنس کا آغاز ہو گیا

Posted On: 06 DEC 2024 6:24PM by PIB Delhi

آئی آئی ٹی روپڑ میں میکانیکل انجینئرنگ کے شعبے نے 5 سے 6 دسمبر 2024 کو شیٹ میٹل فارمینگ کانفرنس ایس ایم ایف2024 (شیٹ میٹل فارمینگ) کا آغاز کیا، جس کا موضوع تھا "مستقبل کی تشکیل: جدید شیٹ میٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے مستقبل کی تشکیل"۔

کانفرنس کا افتتاح مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سنکیت کمار (کارپوریٹ ہیڈ اور جندال اسٹینلیس لمیٹڈ میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نائب صدر) اور پروفیسر کے ناراسمہن (میٹالرجیکل انجینئرنگ اور میٹریل سائنس ڈیپارٹمنٹ، آئی آئی ٹی بامبے اور ایس ایم ایف آر اے) کے سیکریٹری  نے کیا۔ پروفیسر راجیو آہوجا، ہمارے ڈائریکٹر اور کانفرنس کے پیٹرن نے تمام شرکاء کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور اس تقریب کی کامیابی کے لیے اپنے غیر متزلزل تعاون کا اظہار کیا۔

 شیٹ میٹل فارمینگ اور ابھرتے ہوئے شعبوں سے متعلق پورے ملک کے تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے 100 سے زائد مندوبین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

کانفرنس کے انتظامیہ سیکریٹری پروفیسر انوپم اگروال اور شریک انتظامیہ سیکریٹریز پروفیسر نوین کمار اور پروفیسر ایکتا سنگلا نے میکانیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، آئی آئی ٹی روپڑ کے تمام شرکاء اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ایس ایم ایف-2024 کا جائزہ پیش کیا، جس کے بعد ڈاکٹر پربھات کے اگنیہوتری، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میکانیکل انجینئرنگ، اور کانفرنس کے آرگنائزنگ چیئرمین نے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F6UN.jpg

پروفیسر کے ناراسنھن، میٹالرجیکل انجینئرنگ اور میٹریل سائنس ڈیپارٹمنٹ، آئی آئی ٹی بمبئی اور ایس ایم ایف آر اے  کے سیکریٹری نے ایس ایم ایف2024 کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے ایس ایم ایف آر اےکی تاریخ اور بھارت میں میکانیکل انجینئرنگ کی ایک تخصص، میٹل فارمینگ میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے اس کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے محققین اور فیکلٹی سے ایس ایم ایف آر اےکے رکن بننے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے میکانیکل اجزاء کی تشکیل، بشمول شیٹ میٹل فارمینگ، سپرپلاسٹی سٹی، ماڈلنگ اور سمولیشن پر بھی بات کی۔

ڈاکٹر سنتوش کمار نے اپنی پیشکش دیتے ہوئے مواد کے استعمال پر زور دیا، کیونکہ انہیں اسٹیل کی خصوصیات، الائے ڈیزائن، مصنوعات کی ترقی، اور پروسیس ٹیکنالوجی میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں جیسے کہ آٹوموٹو، تعمیرات، دفاع اور جہاز سازی کے لیے متعدد اسٹیل مصنوعات کی ترقی پر توجہ مرکوز کی۔ کمار کی خدمات نے میٹالرجیکل انجینئرنگ کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے اور صنعت پر اس کے مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BR4M.jpg

پروفیسر نوین کمار، میکانیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، آئی آئی ٹی روپڑ اور اس کانفرنس کے شریک انتظامیہ سیکریٹری نے اظہارِ تشکر کیا۔ میکانیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کے فیکلٹی اراکین نے اس تقریب میں شرکت کی۔ کانفرنس کی اسپانسرشپ کے طور پر معزز نجی تنظیموں - آٹوفارم انجینئرنگ انڈیا لمیٹڈ، الیکٹروپنیومیٹک اینڈ ہائیڈرولک (I) پرائیوٹ لمیٹڈ اور آلٹائر انسپائر فارم نے تعاون کیا۔

*****

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U:3594)


(Release ID: 2081683) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi