کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
تین کینسر مخالف ادویات ٹراسٹوزمب ڈرکسٹیکن، اوسی میٹنیب، اور ڈوروالومب پر کسٹم ڈیوٹی کو صفر کر دیا گیا؛ ان ادویات پر جی ایس ٹی کی شرح بھی 12فی صد سے کم کر کے 5 فی صد کر دی گئی
Posted On:
06 DEC 2024 4:07PM by PIB Delhi
محکمہ محصولات، وزارت خزانہ نے تین اینٹی کینسر ادویات یعنی ٹراسٹوزمب ڈرکسٹیکن، اوسی میٹنیب، اور ڈوروالومب پر کسٹم ڈیوٹی کو صفر کر دیا ہے، جیسا کہ نوٹیفکیشن 30/2024 مورخہ 23.07.2024 کے ذریعے۔ مزید برآں، ان اینٹی کینسر ادویات پر جی ایس ٹی کی شرح کو بھی 12% سے کم کرکے 5% کر دیا گیا ہے، جیسا کہ نوٹیفکیشن نمبر 05/2024 مورخہ 08.10.2024 میں بیان کیا گیا ہے۔ ادویات (قیمتوں کے کنٹرول) آرڈر 2013 (ڈی پی سی او۔ 2013) کے مطابق، ادویات/فارمولیشنز کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی ) ٹیکسز اور ڈیوٹیز سمیت ہوتی ہے، جیسا کہ لاگو ہوتا ہے۔ اس کے مطابق، نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی(این پی پی اے) نے ایک دفتر کا یادداشت جاری کی ہے جس میں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جی ایس ٹی کی شرح میں کمی اور کسٹم ڈیوٹیز سے چھوٹ کے نتیجے میں ان ادویات کی ایم آر پی میں کمی کریں تاکہ کم شدہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا فائدہ صارفین کو پہنچ سکے اور قیمتوں میں تبدیلی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے فارم II/V جمع کرائیں۔
مذکورہ نوٹیفکیشن کے مطابق، مینوفیکچررز نے ان ادویات کی ایم آر پی میں کمی کی اور این پی پی اے کے ساتھ معلومات درج کرائیں۔ (ضمیمہ) (انیکسچر)
وزارت صحت و خاندانی بہبود (ایم او ایف ایچ ڈبلیو) سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، 17.11.2022 کو، 1945 کے ڈرگ رولز میں ترمیم کی گئی تھی، جیسا کہ جی ایس آر 823 (ای) کے ذریعے جس کا اطلاق 01.08.2023 سے ہوا تھا، جس میں کہا گیا کہ ڈرگ فارمولیشن مصنوعات کے ٹاپ 300 برانڈز کے مینوفیکچررز، جو شیڈول H2 میں درج ہیں، اپنی پرائمری پیکیجنگ لیبل پر بار کوڈ یا کوئیک رسپانس کوڈ (قیو آر کوڈ) چھاپیں یا اگر پرائمری پیکیجنگ لیبل پر جگہ کی کمی ہو تو سیکنڈری پیکیجنگ لیبل پر لگائیں تاکہ مختلف ڈیٹا یا معلومات ذخیرہ کی جا سکیں جو سافٹ ویئر ایپلیکیشن کے ذریعے تصدیق میں مدد فراہم کرے۔ضمیمہ(انیکسچر)
کمپنیوں کی جانب سے این پی پی اے کے ساتھ ایم آر پی میں کمی کی معلومات جو کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کی کمی کے باعث درج کی گئی۔
ڈوروالومب
S. No
|
Formulation
|
Company
|
Uunit
|
Pre Revised MRP (in Rs) (including taxes)
|
Revised MRP (in Rs) (including taxes)
|
1
|
Imfinzi 120 Mg Injection 2.4ML(1.00 Vial) (Durvalumab INJECTION)
|
AstraZeneca Pharma India Limited
|
per vial
|
45500
|
40790.96
|
2
|
Imfinzy 500 Mg Injection 10 ML(1.00 Vial) (Durvalumab INJECTION)
|
AstraZeneca Pharma India Limited
|
per vial
|
189585
|
171324.27
|
او سی میٹنیب
S. No
|
Formulation
|
Company
|
Unit
|
Pre Revised MRP (in Rs) (including taxes)
|
Revised MRP (in Rs) (including taxes)
|
1*
|
Tagrisso 40 Mg Tablet 10
|
AstraZeneca Pharma India Limited
|
per 10 tablets
|
150154
|
140769.38
|
2
|
Tagrisso 80 Mg Tablet 30
|
AstraZeneca Pharma India Limited
|
per 30 tablets
|
455010
|
416492.48
|
3
|
Tagrisso 80 Mg Tablet 10
|
AstraZeneca Pharma India Limited
|
per 10 tablets
|
151670
|
138830.83
|
ٹراسٹوزمب ڈرکسٹیکن
S. No
|
Formulation
|
Company
|
Unit
|
Pre Revised MRP (in Rs) (including taxes)
|
Revised MRP (in Rs) (including taxes)
|
1
|
Enhertu 100mg/5ml Inj. Vial(1.00 Vial) (Trastuzumab VIAL)
|
AstraZeneca Pharma India Limited
|
per vial
|
187000
|
167069.17
|
- کمپنی کی جانب سے 19 نومبر 2024 کی تاریخ کو بھیجے گئے خط کے مطابق، کسٹم ڈیوٹی ( بی سی ڈی)کے صفر ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی اس وقت لاگو کی جائے گی جب وہ اسٹاک جو بی سی ڈی کی رعایت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، مارکیٹ میں تجارتی فروخت کے لیے جاری کیے جائیں گے۔
یہ معلومات وزیر مملکت برائے کیمیکلز اور کھاد، محترمہ انوپریا پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
********************
ش ح۔ اس ک۔ ن م
U No.3583
(Release ID: 2081647)
Visitor Counter : 20