بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای بسوں کی اسکیم کا نفاذ

Posted On: 06 DEC 2024 5:39PM by PIB Delhi

ای بسوں کی تعیناتی کو فروغ دینے کے لیے بھاری صنعت کی وزارت نے درج ذیل دو اسکیموں سے متعارف کرایا ہے:

 پی ایم  الیکٹرک ڈرائیو اننوویٹو وہیکل انہانسمنٹ ریولیوشن اسکیم (پی ایم ای-ڈرائیو): اس اسکیم سے 29 ستمبر 2024 کو متعارف کیا گیا تھا، جس کا مقصدای- 2ڈبلیو ، ای3 ڈبلیو، ای  -ٹرکس، ای ایمبولینس، ای بسوں اور نئی ابھرتی ہوئی ای وی زمرے کی فروخت کو ترغیب دینا ہے۔ اسکیم کے تحت کل خرچہ4,391 کروڑ روپےکے ساتھ  10,900 کروڑ روپے ہے،14,028 ای بسوں کی تعیناتی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ای بسوں کے لیے تعاون صرف آپریشنل ماڈل/(او پی ای ایکس) مجموعی لاگت کے معاہدے(جی سی سی) پر فراہم کی جائے گی اور اسے ریاستی/شہر کے ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگس/کارپوریشنز(ایس ٹی یو ایس) کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

پی ایم ای –بس سیوا-پیمنٹ سیکورٹی میکانزم (پی ایس ایم) اسکیم: اس اسکیم کو 28 اکتوبر 2024  کومتعارف کرایا گیا تھا ، جس کی لاگت 3,435.33 کروڑ روپے ہے اور اس کا مقصد 38,000 سے زیادہ الیکٹرک بسوں کی تعیناتی کی حمایت کرنا ہے۔ اسکیم کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (پی ٹی اے )کی طرف سے ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں ای بس آپریٹرز کو ادائیگی کی حفاظت فراہم کرنا ہے۔

مذکورہ اسکیموں کے تحت ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ  سے کوئی بجٹ مختص نہیں ہے۔

  iii پی ایم-ای بس سیوا اسکیم : یہ اسکیم ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے پی پی پی ماڈل پر 10,000 ای-بسوں کی تعیناتی کے ذریعے سٹی بس آپریشن کو بڑھانے کے لیے شروع کی ہے ۔پی ایم-ای-بس سیوا اسکیم کے تحت، میٹر کے پیچھے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 100فیصد مرکزی امداد (سی اے) فراہم کی جاتی ہے اور سول ڈپو کے بنیادی ڈھانچے کے لیے، ریاستوں کے شہروں کو 60فیصد CA فراہم کی جاتی ہے، پہاڑی علاقوں کو 100 فیصد سی اے فراہم کی جاتی ہے۔ ریاستوں/شمال مشرقی ریاستوں/یونین ٹیریٹریوں کے دارالحکومت کے شہروں کو قانون ساز اسمبلی اور 90 فیصد سی اے  بغیر قانون ساز اسمبلی کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دارالحکومت کے شہروں کو فراہم کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، ای بسوں کے آپریشن کے لیے سی اے فی کلومیٹر (کے ایم) کی بنیاد پر 10 سال کے لئے  یا مارچ، 2037 جو بھی پہلے ہو فراہم کیا جاتا ہے۔ بالترتیب 24، 22، 20روپے فی کلومیٹر کی آپریشن سپورٹ اسٹینڈرڈ(12 ایم)،(9 ایم) مڈی اور منی  (7 ایم)بسوں کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔

پی ایم-ای بس سیوا اسکیم کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو منظور اور جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاست

منظور شدہ رقم

(کروڑ روپے میں)

جاری کردہ رقم

(کروڑ روپے میں)

1

بہار

112.46

87.55

2

چندی گڑھ

11.87

11.87

3

جموں و کشمیر

42.37

-

4

گجرات

69.02

9.06

5

ہریانہ

22.13

-

6

لداخ

0.00

-

7

مدھیہ پردیش

57.12

-

8

آسام

16.65

6.47

9

چھتیس گڑھ

52.75

30.19

10

مہاراشٹر

347.94

200.18

11

میگھالیہ

12.98

-

12

اوڈیشہ

81.96

47.72

13

پڈوچیری

0.00

-

14

پنجاب

45.12

-

15

راجستھان

84.00

44.46

16

اتراکھنڈ

27.38

-

 

کل

983.75

437.5

 

یہ معلومات  بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے آج راجیہ سبھا میں  پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح ۔ ش ت۔ ج

Uno-3584


(Release ID: 2081631) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil