صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی بی کے خاتمے کے قومی پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات


این ٹی ای پی نے جلد تشخیص، فوری علاج، ایکٹیو کیس کی تلاش، ہوا کے ذریعے پھیلنے والے انفیکشن پر قابو پانے اور سماجی تعین کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے کثیر شعبہ جاتی نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لیے اہمیت کا حامل ایک قومی  منصوبہ نافذ کیا ہے

پروگرام کی سرگرمیوں کونشان زد کارروائیوں کے ذریعے  مفت خدمات، نجی شعبے کی مصروفیت، تشخیص کا دائرہ بڑھانے اور کمزورطبقوں کے لیے جامع مدد کے ذریعے ٹی بی کے واقعات اور اموات کو کم کرنے کے لیے پھرسے حکمت عملی مرتب کی ہے

Posted On: 06 DEC 2024 4:01PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ صحت کے قومی مشن (این ایچ ایم)کے زیراہتمام قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام (این ٹی ای پی)نے درج ذیل مقاصد کے ساتھ ایک اہمیت کا حامل قومی منصوبہ نافذ کیا ہے:

  • ٹی بی کے مریضوں کی جلد تشخیص، معیاری یقینی ادویات اور علاج کے طریقہ کار کے ساتھ فوری علاج۔
  • نجی شعبے میں دیکھ بھال کرنے والے مریضوں کے ساتھ منسلک ہونا؛
  • زیادہ خطرہ / کمزور طبقوں میں فعال معاملوں اور رابطے کا  پتہ لگانا؛
  • ہوا سے پھیلنے والے انفیکشن  کوقابو کرنا(ایئربورن انفیکشن کنٹرول)؛
  • سماجی تعین کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے کثیر شعبوں کا ردعمل۔

صحت کی عالمی تنظیم(ڈبلیو ایچ او) کی گلوبل ٹی بی رپورٹ 2024 میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں2023 میں عالمی ٹی بی کے معاملات  اور اموات 26 فیصدر ہے۔ ریاستیں ذیلی قومی سطحوں پر ٹی بی کےا ثرات کا جائزہ لیں گی۔ ہر عمر کے لیے ٹی بی کے تمام قسم کےمعاملات کا پھیلاؤ ملک میں 312 فی لاکھ آبادی کے طور پر درج کیا گیا۔

پھیلاؤ کے سروے کی بنیاد پر، پروگرام کی سرگرمیوں کو ٹی بی کے واقعات اور اموات کو کم کرنے کے لیے محروم طبقوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے دوبارہ حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔مذکورہ پروگرام کے تحت درج ذیل سرگرمیاں/اقدامات کیے گئے ہیں۔

  • ریاست اور ضلع کے مخصوص اہمیت کے حامل منصوبوں کے ذریعے ٹی بی کے زیادہ اثرات والے علاقوں میں اہدافی مداخلت۔
  • ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات اور تشخیصی ادویات کی فراہمی۔
  • کلیدی، کمزور اور محروم طبقوں میں مہم کے ذریعے ٹی بی کے فعال کیس کی تلاش۔
  • ٹی بی اسکریننگ اور علاج کی خدمات کے ساتھ آیوشمان آروگیہ مندر کا انضمام۔
  • ٹی بی کیسز کی اطلاع اور انتظام کے لیے مراعات کے ساتھ نجی شعبے کی شمولیت۔
  • مالیکیولر ڈائیگنوسٹک لیبارٹریوں کو ذیلی ضلع کی سطح تک بڑھانا۔
  • ٹی بی کے مریضوں کو غذائی امداد کے لیے نی-کشے پوشن یوجنا کے تحت کوریج کی توسیع۔
  • بدنامی کے اس داغ کو کم کرنے، کمیونٹی بیداری بڑھانے اور صحت کی تلاش کے رویے کو بہتر بنانے کے لیے معلومات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) کی کارروائیوں کو تیز کرنا۔
  • ٹی بی کے خاتمے کے لیے اس میں شامل وزارتوں کی کوششوں اور وسائل کو یکجا کرنا۔
  • ٹی بی کے مریضوں اور کمزور آبادی کے رابطوں کو ٹی بی سے بچاؤ کے علاج کی فراہمی۔
  • نی-کشے پورٹل کے ذریعے مطلع شدہ ٹی بی کے  معاملات کا پتہ لگانا۔
  • نی-کشے متر پہل کے تحت ٹی بی کے مریضوں اور گھریلو رابطوں کو اضافی غذائیت، تشخیصی اور پیشہ ورانہ مدد فراہم کرنا۔

****

(ش ح ۔ش م۔ن ع(

U.No 3575


(Release ID: 2081595) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil