وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی شعبے میں تحقیق اور ٹیکنالوجی کا مرکز

Posted On: 06 DEC 2024 2:33PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے آج لوک سبھا میں جناب اننتا نائک کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا حکومت نے ہندوستان کو تحقیق اور ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

  1. ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ  (ٹی ڈی ایف)اسکیم: ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیم محکمہ دفاع (وزارت دفاع) کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جسے ڈی آر ڈی او نے میک ان انڈیا پہل کے تحت انجام دیا ہے۔ حکومت نے مختلف دفاعی ٹکنالوجیوں کو تیار کرنے کے لیے صنعتوں خاص طور پر ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹی ڈی ایف اسکیم کو منظوری دی ہے۔ یہ اسکیم دفاعی ٹکنالوجی کے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے دائرے میں نئی ​​صنعتوں کو لا کر ’آتم نر بھر بھارت‘ کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ 50 کروڑ روپے تک کی فنڈنگ فی پروجیکٹ انڈسٹری کو گرانٹ ان ایڈ کے طور پر فراہم کی جاتی ہے۔
  2.  ڈی آر ڈی او  انڈسٹری اکیڈمیا سینٹر آف ایکسی لینس (ڈی آئی اے-سی او ای) :   ڈی آر ڈی او  نے آئی آئی سی ایس  بنگلور، مختلف آئی آئی ٹیز اور مرکزی/ریاستی یونیورسٹیوں میں ملک بھر میں ڈی آر ڈی او انڈسٹری اکیڈمیا سینٹر آف ایکسی لینس(ڈی آئی اے-سی او ای) قائم کئے ہیں تاکہ نئی ترقی کے لیے شناخت شدہ علاقوں میں دفاع اور سلامتی کے لیے ٹیکنالوجیز کی ترقی میں  ہدایت شدہ تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔ ان مراکز میں محققین اور اسکالرز کو راغب کرنے کے لیے جدید ترین لیب/تحقیق کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ قائم کیا گیا ہے۔ ان ڈی آئی اے-سی او ایز کے ذریعے، ڈی آر ڈی او  کا اسٹارٹ اپس/صنعت کے ساتھ موثر تعاون ہوگا جس سے مصنوعات کی ترقی میں مزید مدد ملے گی۔

(iii)ایجادات برائے دفاعی عمدگی(آئی ڈی ای ایکس) کا فریم ورک حکومت نے شروع کیا تھا جس کا مقصد خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے ایم ایس ایم ای، سٹارٹ اپس، انفرادی اختراع کاروں، آر اینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ اور اکیڈمیا سمیت صنعتوں کو شامل کرکے دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر میں اختراعات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینا تھا۔ . مزید برآں، مئی 2021 میں آئی ڈی ای ایکس کو بڑھانے کے لیے ایک اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اگلے پانچ سالوں یعنی 2021-22 سے 2025-26 تک 498.80 کروڑ روپے کی بجٹ امداد شامل ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن (ڈی آئی او) فریم ورک کے تحت تقریباً 300 اسٹارٹ اپس/ ایم ایس ایم ایز/ انفرادی اختراع کاروں اور 20 پارٹنر انکیوبیٹرز کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

اب تک، دفاعی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ٹی ڈی ایف اسکیم کے تحت مختلف صنعتوں کو 334.02 کروڑ روپے کی لاگت کے کل 79 پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے، اور ڈی آر ڈی او نے ملک بھر میں15 ڈی آئی اے-سی او ایس ایز قائم کیے ہیں۔ ڈی آر ڈی او کی گرانٹس ان ایڈ اسکیم کے تحت اب تک تقریباً 930 کروڑ روپے کی لاگت کے 264 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

ڈی آر ڈی او 2019 سے ہر سال پین انڈیا ڈیئر ٹو ڈریم انوویشن مقابلہ کا انعقاد کر تا ہے تاکہ جدت پسندوں، کاروباری افراد، 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور اسٹارٹ اپس (ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ تسلیم شدہ اور ہندوستانی بانیوں کے ساتھ) کو دفاع اور ایرو اسپیس کے میدان میں اختراعی خیالات کے لیے یکجا کیا جا سکے۔ اس مقابلے کے ذریعے، ڈی آر ڈی او اختراعی آئیڈیاز کو مدعو کرتا ہے اور بہترین آئیڈیاز کو منتخب کر کے نوازا جاتا ہے۔

ڈیئر ٹو ڈریم مقابلے کے چار ورژن پہلے ہی کامیابی کے ساتھ منعقد کیے جا چکے ہیں۔ ڈیئر ٹو ڈریم (ڈی2ڈی) 5.0 کو رکشا منتری نے 18 اکتوبر 2024 کو لانچ کیا تھا اور فی الحال  یہ جاری ہے۔ ہر زمرے میں ایک مقررہ رقم اس مقابلے کے فاتحین کو نقد انعام کے طور پر فراہم کی جاتی ہے۔ ڈیئر ٹو ڈریم مقابلہ کے چار ایڈیشن کے فاتحین کو کل 543 لاکھ روپے نقد انعامی رقم کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔ منتخب فرد/کمپنی کو فائدہ ہو رہا ہے کیونکہ ڈی آر ڈی او ان کی مدد کرتا ہے کہ وہ ٹی ڈی ایف اسکیم کے ذریعے پروٹوٹائپ میں دیئے گئے آئیڈیاز کو حاصل کر سکیں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ ج

Uno-3562


(Release ID: 2081512) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil