خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کے لیے پیداوار سے منسلکہ ترغیبی اسکیم
Posted On:
06 DEC 2024 11:33AM by PIB Delhi
پیداوار سے منسلکہ ترغیبی اسکیم برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) کو مرکزی کابینہ نے 31 مارچ 2021 کو 10,900 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ منظوری دی تھی، جسے 22-2021 سے27-2026 تک نافض کیا جائے گا۔ ترغیبی اسکیم کے تحت 171 درخواست دہندگان کا اندراج کیا گیا ہے۔ پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کے انتخاب کا عمل ایک اقدامی کارروائی کے طور پر انجام دیا گیا تھا، اس سے قبل متعلقہ فریقوں کی فعال شمولیت اور وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے وسیع تشہیر کی گئی تھی۔
مینوفیکچرنگ کے عمل میں مقامی طور پر اگائی جانے والی زرعی پیداوار (اضافی مواد، ذائقوں اور خوردنی تیلوں کو چھوڑ کر) کے استعمال کو لازمی قرار دے کر، اس اسکیم نے مقامی خام مال کی خریداری میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، جس سے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرتے ہوئے پسماندہ اور دیہی علاقوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ مزید برآں، پروسیسڈ فوڈ کے لیے خام مال کی مقامی پیداوار پر زور دینےسے کھیتوں سے باہر روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہوئے ہیں، جو دیہی علاقوں کی اقتصادی ترقی میں نمایاں طور پر معاون ہیں۔
اس اسکیم کے ذریعہ گھریلو مینوفیکچرنگ کو بڑھا کر، ویلیو ایڈیشن میں بہتری کرکے، خام مال کی ملکی پیداوار میں اضافہ کرکے، اور روزگار کے مواقع پیدا کر کے ملک کی مجموعی ترقی اور پیش قدمی میں اہم کردار ادا ہوا ہے۔ یہ اسکیم بڑی کمپنیوں، باجرے پر مبنی مصنوعات، اختراعی اور نامیاتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حمایت کرتی ہے، جبکہ عالمی سطح پر ہندوستانی برانڈز کو بھی فروغ دیتی ہے۔ اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کے ذریعہ فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 213 مقامات پر 8,910 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ 31 اکتوبر 2024 تک، اسکیم سے مبینہ طور پر 2.89 لاکھ سے زیادہ روزگار پیدا ہوئے ہیں۔
حکومت فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی)، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے لیے پروڈکشن سے منسلکہ ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی)، اور پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایس ایم ای) اسکیم، جیسی اسکیموں کے ذریعے سرگرمی سے مدد کرتی ہے۔ان اسکیموں کے ذریعہ ایس ایم ایز کو مالی، تکنیکی اور مارکیٹنگ کی مدد فراہم کی جاتی ہے، جس سے ان کی صلاحیت میں توسیع، جدت طرازی اور کام کاج کو رسمی شکل دینے میں سہولت ملتی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی اسکیم کے مختلف اجزاء کے تحت بھی ایس ایم ایز فوائد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کا ہدف خاص طور پر غیر منظم اکائیوں کو رسمی درجہ دینا، ادارہ جاتی قرض تک ان کی رسائی کو بہتر بنانا، جدید انفراسٹرکچر اور فوڈ پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ پی ایل آئی اسکیم کے تحت، فائدہ اٹھانے والوں کا اہم تناسب ایم ایس ایم ایز پر مشتمل ہے، جن میں 70 ایم ایس ایم ایز براہ راست اندراج شدہ ہیں اور دیگر 40 بڑی کمپنیوں کے لیے کنٹریکٹ مینوفیکچررز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر، ان اقدامات نے جدت طرازی فروغ دے کر، مسابقت کو بہتر کرکے، مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ کرکے، روزگار کے مواقع پیدا کرکے، اور فوڈ پروسیسنگ کی صنعت میں وسیع ویلیو چین کو سپورٹ کرکے ایس ایم ایز کو مضبوط کیا ہے۔
پیداوار سے منسلکہ ترغیبی اسکیم برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) کے تحت، حکومت ہندوستانی فوڈ برانڈز کو بیرون ملک فروغ دینے کے لیے مالی مراعات فراہم کرتی ہے، عالمی منڈیوں میں ہندوستانی برانڈکی خوردنی مصنوعات کے لیے برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی سرگرمیوں کو سپورٹ کرتی ہے۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو بیرون ملک برانڈنگ اور مارکیٹنگ پر اپنے اخراجات کا 50فیصد واپس کردیاجاتا ہے، جو ان کی سالانہ فوڈ پروڈکٹ کی فروخت کا 3فیصد یا سالانہ 50 کرروڑ روپے، جو بھی کم ہو۔اہل ہونے کے لیے درخواست دہندگان کو پانچ سالوں میں کم از کم 5 کروڑ روپے خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ فی الحال، پی ایل آئی اسکیم کے اس جزو کے تحت فی الحال 73 مستفیدین ہیں۔
پی ایل آئی اسکیم کے تحت امداد کا پیٹرن:
۱۔ استفادہ کنندہ کو اسکیم کے زمرہ-I، زمرہ-II اور باجرہ سے بنی مصنوعات کے اجزاء کے تحت مراعات کا دعوی کرنے کے لیے کم از کم سال بہ سال فروخت میں 10 فیصد اضافہ حاصل کرنا چاہیے۔ زمرہ -1 کے جزو کے تحت، کمپنیوں کو اپنی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پرعزم سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ اگر کوئی کمپنی24-2023 کے آخر تک طے شدہ سرمایہ کاری نہیں کرتی ہے تو وہ اسکیم کے تحت مراعات حاصل کرنے کی اہل نہیں ہے۔
۲۔ زمرہ III کے تحت، یعنی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے جزو کے تحت، کمپنی بیرون ملک برانڈنگ اور مارکیٹنگ پر ہونے والے اخراجات کے 50فیصد کی شرح سے مالی مراعات کے لیے اہل ہے جو خوردنی مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ 3فیصد یا سالانہ 50 کروڑ روپے، جو بھی ہو۔کم از کم خرچ پانچ سال کی مدت میں 5 کروڑ روپے ہونا چاہیے۔
*****
ش ح۔م ش ع۔ م ق ا۔
U NO:3550
(Release ID: 2081453)
Visitor Counter : 20