کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
محکمہ ٔکیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکل نے‘‘کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹریل سیفٹی’’ پر پہلا تربیتی پروگرام شروح کیا، جس کا مقصد ‘سیفٹی سب سے پہلے، پائیداری ہمیشہ: انسان اور سیارے کا تحفظ ہے! ’
Posted On:
03 DEC 2024 8:21PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے ایکشن پلان کے ایک حصے کے طور پر وکست بھارت@ 2047 کے لیے کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے محکمے نے احمد آباد، گجرات میں‘‘کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹریل سیفٹی’’ پر پہلا تربیتی پروگرام شروع کیا ۔ یہ پہلا دو روزہ رہائشی تربیتی پروگرام 28 سے 29 نومبر 2024 تک سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی): انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکل ٹیکنالوجی (آئی پی ٹی) احمد آباد میں منعقد کیا گیا، جس میں کیمیکل اورپیٹرو کیمیکل سیکٹر میں بڑے حادثاتی خطرہ (ایم اے ایچ)یونٹس پر توجہ مرکوز کی گئی۔
یہ پروگرام ان تربیتی پروگراموں کی ایک سیریز کا حصہ ہے جو محکمہ صنعتی کیمیکل سیفٹی کے ذریعے ملک بھر میں شناخت کیے گئے تمام بڑے حادثاتی خطرہ یونٹوں کے لیے حفاظت اور سیکورٹی کے مقصد سے منعقد کرنے جا رہا ہے۔ اس وقت ایسے یونٹوں کی تعداد 2,393 ہے۔ ان تمام ایم ایچ اےیونٹس کے لئےآئندہ پانچ برسوں کے دوران 48 تربیتی پروگراموں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس مالی سال کے بقیہ حصے میں اس طرح کی 8 ٹریننگ منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔
احمد آباد میں منعقدہ پہلے پروگرام میں 62 کیمیکل صنعتوں کے 100 نمائندوں نے شرکت کی۔ دو روزہ پروگرام کے دوران صنعتوں کے نامور ماہرین کے ساتھ ساتھ آئی آئی ٹیز اور این آئی ٹی جیسے مایہ نازتعلیمی اداروں کے ممتاز مقررین نے کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعتی حفاظت پر کل 13 خصوصی لیکچر دئیے۔
تربیتی پروگرام میں جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا ان میں حادثات اور رسک مینجمنٹ، نقصان کے اعدادوشمار اور نقصان کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ اور پھیلاؤ کی روک تھام، خطرے کی پیشگی تشخیص کی تکنیک، ریگولیٹری اور معیاری تعمیل، آگ اور دھماکے سےحفاظت، خطرے کی شناخت کی تکنیک، ہنگامی تیاری، حفاظت شامل ہیں۔ ڈیٹا شیٹ (ایس ڈی ایس)، پروسیس سیفٹی مینجمنٹ (پی ایس ایم )، مؤثر ویسٹ مینجمنٹ، ایمرجنسی رسپانس اور واقعہ اور ریگولیٹری اور معیارات کی تعمیل شامل ہیں ۔ صنعتی ملازمین کی تربیت اور تجربہ فراہم کرنے کے لیے ایک موک ڈرل کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ح ۔رض
U-3555
(Release ID: 2081433)
Visitor Counter : 17